Author Archives

دی وائر اسٹاف

فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

جسٹس مرلی دھر کے تبادلے پر وکیلوں کی بین الاقوامی تنظیم  نے تشویش کا اظہار کیا

جسٹس مرلی دھر نے شمال مشرقی دہلی میں فسادات سے پہلے بی جے پی کےکچھ رہنماؤں کی جانب سے مبینہ طور پر ہیٹ اسپیچ کے معاملے میں کیس درج کرنے میں ناکامیاب رہنے کو لےکر دہلی پولیس کی کھینچائی کی تھی۔ اس کے اگلے دن 26 فروری کی رات کو مرکزی حکومت نے ان کا تبادلہ کر دیا تھا۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

ہندوستان میں کورونا وائرس سے پہلی موت، 75 معاملوں کی تصدیق

مرکزی وزارت صحت نے کرناٹک میں کلبرگی کے رہنے والے 76 سالہ ایک بزرگ کی موت کورونا وائرس انفیکشن سے ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دہلی حکومت نے کوروناوائرس کے بڑھتے قہر کے مدنظر اسکولوں، کالجوں اور سنیما گھروں کو 31 مارچ تک بندکرنے کا اعلان کیا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

مدھیہ پردیش: جیوترادتیہ سندھیا کے خلاف بند معاملہ معاشی جرائم ونگ  نے پھر سے کھولا

ایک شکایت گزار نے سال 2014 میں الزام لگایا تھا کہ جیوترادتیہ سندھیا نے گوالیار میں ایک پراپرٹی کے دستاویزوں میں ہیر پھیر کرکے 6000 فٹ کی زمین کا حصہ ان کو بیچا تھا۔ حال ہی میں جیوترادتیہ سندھیا کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ(فوٹو : پی ٹی آئی)

این پی آر میں کسی طرح کے دستاویز نہیں مانگے جا ئیں گے، کسی کو ’مشکوک‘ نہیں مانا جائے گا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا، ‘این پی آر کے لیے کسی طرح کے دستاویز نہیں مانگے جائیں گے۔ اگر کسی کے پاس کوئی جانکاری نہیں ہے تو اس کو شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔’

وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، فوٹو: پی آئی بی

ہندوستان کو کورونا وائرس کا ٹیکہ بنانے میں ڈیڑھ-دو سال کا وقت لگے گا: وزارت صحت

حکومت ہند نے نمونوں کی جانچ کرنے کے لیے 52 لیبارٹری بنائی ہیں جبکہ 57 لیبارٹری کو رونا وائرس متاثرین کے نمونے جمع کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں تاکہ علاج اور متاثرین کی پہچان کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو۔

hsFHuTQg

دہلی فسادات: اپوزیشن پارٹیوں نے عدالتی تفتیش کی مانگ کی، وزارت داخلہ اور پولیس پر سوال کھڑے کئے

اپوزیشن پارٹیوں نے دہلی تشدد کے دوران وزارت داخلہ اور دہلی پولیس پر اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا اور مانگ کی کہ اس معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں عدالتی جانچ کرائی جانی چاہیے۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

سی اے اے مخالف مظاہرین کی ہورڈنگس ہٹانے کے معاملے کو سپریم کورٹ نے بڑی بنچ کے پاس بھیجا

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو حکم دیا تھا کہ لکھنؤ میں سی اے اے مخالف مظاہرین کے نام، فوٹو اور ان کے پتے کے ساتھ لگائی گئی تمام ہورڈنگس فوراً ہٹائی جائیں۔ سپریم کورٹ نے اس حکم پر روک نہیں لگائی ہے۔

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت فوٹو: پی ٹی آئی

آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر کے باہر تصویریں کھینچنے پر دو فلمساز حراست میں، 24 گھنٹے تک پوچھ تاچھ

آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کی فوٹو کھینچنے کی وجہ سے بنگلور کے دو فلمسازوں سے 30 سے زیادہ پولیس اہلکاروں نے پوچھ تاچھ کی، جن میں کچھ مقامی پولیس، ات ٹی ایس اور انٹلی جنس بیورو کے ممبر شامل تھے۔

مجاہد آزادی ، ایچ ایس ڈورے سوامی ، فوٹو بہ شکریہ ؛ وکی پیڈیا

ایک سو دو سالہ ڈورے سوامی کو دینا پڑ رہا ہے مجاہد آزادی ہو نے کا ثبوت، بی جے پی نے اٹھایا تھا سوال

کرناٹک کے بیجاپورسے بی جے پی ایم ایل اے بی پی یتنال نے مجاہد آزادی ایچ ایس ڈورے سوامی کو فرضی مجاہد آزادی بتاتے ہوئے ان سے تحریک آزادی میں شامل ہونے کے ثبوت مانگے تھے۔

فوٹو: اے این آئی

علی گڑھ میں ہولی سے پہلے ڈھکی گئی مسجد، انتظامیہ نے کہا-امن و امان کی بحالی کے لیے ایسا کیا گیا

اتر پردیش پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان بنائے رکھنے کے لیے علی گڑھ کے حساس عبدالکریم چوراہا پر واقع ہلوائی یان مسجد کو شامیانےاور ترپال سے ڈھک دیا ہے، تاکہ ہولی کے دوران مسجد پر کوئی رنگ نہ پھینک دے۔

(علامتی فوٹو : پی ٹی آئی)

پلواما حملہ: اب تک 4 لوگ گرفتار، آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ایمیزون سے منگوایا گیا تھا دھماکہ خیز مادہ

این آئی اے نے کہا کہ شروعاتی پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ گرفتار کئے گئے دونوں لوگوں میں سے ایک نے جیش محمد کے دہشت گردوں کی ہدایت پرآئی ای ڈی بنانے کے لئے کیمیکل، بیٹری اور دیگر سامان خریدنے کے لئے آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ایمیزون کا استعمال کیا تھا۔

Supreme-Court_PTI

سیڈیشن قانون کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے ہدایت دینے کی عرضی سپریم کورٹ نے ٹھکرائی

کرناٹک کے بیدر میں ایک اسکول میں کھیلےگئےڈرامے کو لےکر درج ہوئی سیڈیشن کی ایف آئی آر رد کرانے کے لئے ایک ہیومن رائٹس کارکن کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر عرضی میں کہا گیا تھا کہ ایسے معاملوں میں ایف آئی آر درج کرنے سے پہلے شکایت کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی بنائی جانی چاہیے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

دہلی فسادات: ہائی کورٹ نے اگلے حکم تک لاوارث لاشوں کی تجہیز و تکفین پر روک لگائی

دلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو سبھی سرکاری اسپتالوں کو دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں فسادات کے دوران مرنے والے سبھی لوگوں کے ڈی این اے نمونے محفوظ کرنے اور ویڈیوگرافی پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا۔ ان فسادات میں تقریباً 53 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

high-court-delhi_pti-1

فساد متاثرہ علاقوں میں پیڑ لگائے ایم سی ڈی، سماج کو اس سے نکلنے میں مدد ملے‌ گی: دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس نجمی وزیری نے مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کو پانچ سو درخت لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فسادات سے زخمی سماج کو باہر نکلنے میں مدد ملے‌گی۔

فوٹو: رائٹرس

یس بینک پر آر بی آئی کی پابندی سے پہلے گجرات کی کمپنی نے نکال لیے 265 کروڑ روپے

وڈودرا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنرسدھیر پٹیل نے کہا کہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ملے گرانٹ کے حصہ کے طور پر یہ رقم مرکزی حکومت سے ملی تھی۔ یس بینک جس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کر رہا تھااس کو دیکھتے ہوئے اسے دو دن پہلے نکال لیا گیا اور بینک آف بڑودہ کے ایک نئے کھاتے میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔

شاہین اسکول میں بچوں سے پوچھ تاچھ کرتی پولیس (فوٹو : ویڈیو گریب)

کرناٹک اسکول معاملہ: عدالت نے کہا -سی اے اے مخالف ڈرامہ سیڈیشن نہیں، سبھی ملزمین کو ضمانت

بیدر کی ضلع عدالت نے اسکول انتظامیہ کے پانچ لوگوں کو پیشگی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسکولی بچوں کے ذریعے کھیلا گیا ڈرامہ سماج میں کسی بھی طرح کا تشدد یا بے یقینی کا ماحول پیدا نہیں کرتا اور پہلی نظر میں سیڈیشن کا معاملہ نہیں بنتا۔