گراؤنڈ رپورٹ

(فوٹو بشکریہ : فیس بک)

بہار میں طلبا کے مستقبل کے ساتھ کیوں کیا جا رہا ہے کھلواڑ؟

علم کی جب بھی بات ہوتی ہے تو بہار کے تاریخی نالندہ اور وکرم شلا یونیورسٹی کا ذکر کئے بغیر پوری نہیں ہوتی ، لیکن اسی بہار میں آج تعلیمی نظام کا حال یہ ہے کہ آدھا درجن یونیورسٹیوں میں مختلف سیشن کے امتحان کئی سالوں سے التوا میں ہیں۔

Kahalgaon

کیا این ٹی پی سی کہلگاؤں بہار کی ’اسٹرلائٹ ‘بنتی جا رہی ہے؟

نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن کے کہلگاؤں واقع تھرمل پاور پلانٹ سے نکلنے والی راکھ سے آس پاس کے گاؤں میں رہنے والے لوگ پچھلے کئی سالوں سے دمہ، تپ دق اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جیسی بیماریوں سے جوجھ رہے ہیں۔

ابھیشیک جاٹو، سچن، اجئے (فوٹو : پرشانت کنوجیا / دی وائر) 

یو پی : بھارت  بند کے دوران سنگین دفعات کے تحت گرفتار دلت نابالغ دو مہینے سے جیل میں

گراؤنڈ رپورٹ :2 اپریل کو ہوئے بھارت بند کے دوران میرٹھ میں گرفتار کئے گئے بچوں کے اہل خانہ  کا کہنا ہے کہ دلت ہونے کی وجہ سے پولیس نے ان کو گرفتار کیا۔ ‘ چماروں کو زیادہ مستی چڑھ رہی ہے… یہ کہہ‌کر میڈیکل تھانہ پولیس کے افسر […]

کوسی کی ایک دھارا کو موڑ‌کر دوسری دھارا سے ملانے کے لئے پانی میں کنکریٹ کے پلر ڈالے گئے ہیں۔  (فوٹو : امیش کمار رائے / دی وائر)  

کوسی باندھ : جہاں زندہ رہنے کے لیے نقل مکانی مجبوری ہے

بہار سے گراؤنڈ رپورٹ : ’ Sorrow of Bihar‘کہی جانے والی کوسی ندی کے باندھوں کے اندر رہنے والے لوگوں سے کیا وعدہ حکومت نے آج تک نہیں نبھایا، لہذا یہاں رہنے والے لوگ بےحد غیر انسانی حالات میں زندگی جینے کو مجبور ہیں۔

بنارس میں کاشی وشوناتھ مندر کاریڈور بنانے کے لئے گیان واپی مسجد کے نزدیک واقع ایک مندر کو گرا دیا گیا ہے۔ (فوٹو : سدھانت موہن / دی وائر)

بنارس سےگراؤنڈ رپورٹ : کیا مودی اور یوگی گلیوں اور مندروں کے اس شہر سے اس کی پہچان چھین رہے ہیں؟

گراؤنڈ رپورٹ:بنارس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی دیرینہ آرزو والی اسکیم کاشی وشوناتھ مندر کاریڈور کی تعمیر کے لئے تقریباً 300 مکانوں کا حصول ہونا ہے، جس سے 600 فیملی کے نقل مکانی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

EP 33

ویڈیو : بھارت بند کے بعد ہوئے تشدد پر میرٹھ سے گراؤنڈ رپورٹ

ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے میرٹھ کے شوبھاپور گاؤں میں 2 اپریل کو بھارت بند کے بعد ہوئے تشدد میں قتل کیے گئے دلت نوجوان گوپی کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی خاص بات چیت

علامتی تصویر : وکی میڈیا

چھتیس گڑھ : ہر انتخابی سال میں تیندوپتے کی قیمت اور پیداوار میں گراوٹ کیوں آ جاتی ہے؟

بی جے پی نے جہاں اس کو بازار کی مانگ اور فراہمی سے جڑا معاملہ بتایا ہے۔ وہیں، کانگریس سمیت حزب مخالف جماعت اس کو بدعنوانی سے جوڑ رہے ہیں۔ وہ تیندو پتے کے کاروبار کو انتخابی فنڈ تیار کرنے کا ذریعہ بنانے کا الزام لگا رہے ہیں۔

Bihar-samastipur-communal-violence

بہار سے گراؤنڈ رپورٹ : کیا رام نومی کے بعد ہوئے تشدد کے لئے باہری لوگ ذمہ دار تھے؟

’مسلمانوں کی دکانیں جلائی جا رہی تھیں، تو ہندو بہنیں دکانوں کے سامنے کھڑی ہو گئی تھیں اور شرپسندوں سے کہا کہ ہمیں جلا دو، پر ان کی دکان نہ جلاؤ۔ ہمارے درمیان ایسا بھائی چارہ ہے۔ ہم کیسے کہہ دیں کہ یہ سب ہمارے ہندو بھائیوں نے کیا ہے؟ ‘

Hindu Putra News Laundry

خاص رپورٹ:بہارمیں رام نومی کی یاترا کے لیے کس نے دیں تلواریں؟

آن لائن ہزاروں کی تعداد میں تلواریں ایڈوانس میں ہی خریدی گئی تھیں۔یہاں ایک سوال اٹھ سکتا ہے کہ کیا واقعی آن لائن تلوار خریدنا اتنا آسان ہے کہ کوئی بڑی تعداد میں اس کو خرید سکتا ہے؟ اس سوال کا سیدھا سا جواب ہے ہاں۔

راکیش ٹموٹیا کے ماں باپ، بیوی اور بچے (فوٹو : سوربھ ارورا)

بھارت بند: گوالیار میں مارے گئے دلتوں کی فیملی کو اب تک انصاف کا انتظار

گوالیار سے گراؤنڈ رپورٹ : راکیش ٹموٹیا اور دیپک جاٹو کی موت دو اپریل کو ‘ بھارت بند ‘ کے دوران ہوئے دنگے میں گولی لگنے سے ہو گئی تھی۔ دو اپریل کی صبح راکیش ٹموٹیا اور ان کی فیملی کے لئے کسی عام صبح کی طرح ہی […]

جاری گاؤں میں البرٹ میموریل(فوٹو : نیرج سنہا)

پرم ویر البرٹ اکاکی یادگار بنانے کے لیے حکومت بے نیاز کیوں ہے؟

گراؤنڈ رپورٹ : جھارکھنڈ میں پرم ویر چکر فاتح لانس کے جاں باز البرٹ اکاکی یادگار کی تعمیر کی بنیاد رکھے جانے کے 27 مہینے بعد وہاں ایک اینٹ بھی نہیں جوڑی جا سکی ہے۔ اب سماجی سطح پر عوامی حمایت اور اقتصادی مدد جٹاکر اس کو بنانے کی […]

Mayawati-Akhilesh-PTI

گورکھ پور اور پھول پور میں بی جے پی کی ہار پر حیرت نہیں ہونی چاہیے

گورکھ پور سے گراؤنڈ رپورٹ : مارچ 2017 کے بعد یوپی کی سیاست میں نئی تبدیلی کی جوکمزور آوازیں اٹھ رہی تھیں اس کو سنا نہیں گیا۔ یہ آوازیں اس انتخاب میں بہت جارحانہ تھیں لیکن اس کو نظرانداز کر دیا گیا۔ اب جب اس نے اپنا اثر دکھا دیا تو سبھی حیران ہیں۔

پھول پور ضمنی انتخاب کی تشہیر کے دوران الٰہ آباد کے نواب گنج میں ایک مجلس میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور دیگر بی جے پی رہنما (فوٹو : پی ٹی آئی)

کیوں گورکھپور اور پھول پور ضمنی انتخاب بی جے پی کے لئے ناک کا سوال بن گیا ہے؟

لگاتار جیت سے بےحد خوداعتمادی کی شکار بی جے پی کے لئے یہ ضمنی انتخاب آسان نہیں رہ گیا ہے۔ دونوں ضمنی انتخاب شروع سےہی پارٹی کے لئے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں کیونکہ یہاں کے منفی نتائج اس کو بہت نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

نینو پلانٹ کے لئے مقبوضہ زمین کو واپس کرنے کے دوران مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی۔  (فوٹو : پی ٹی آئی)

مغربی بنگال:سنگور کے کسان کیوں چاہتے ہیں کہ یہاں فیکٹری ہی لگ جائے؟ 

گراؤنڈ رپورٹ : زمینی سچائی یہ ہے کہ جن کسانوں نے کھیت واپسی کے لئے احتجاج کیا آج وہ بھی مایوس ہیں اورجنہوں نے نینو کار فیکٹری کے لئے اپنی مرضی سے زمین دی تھی وہ بھی۔ ان کے لئے سنگور ایسا زخم ہے جو شاید ہی کبھی بھر پائے۔

PUSU_ManishShandilya

پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین:بیلٹ باکس کے ساتھ کھلا الزاموں کا پٹارہ

اس بار اسٹوڈنٹ یونین انتخاب میں اسٹوڈنٹس نے رائے دہندگی میں کھل‌کر حصہ نہیں لیا۔ تقریباً 43 فیصد اسٹوڈنٹس نے ہی ووٹ ڈالے۔ خاص کر طالبات نے بہت کم دلچسپی دکھائی۔ پٹنہ یونیورسٹی اس معنی میں غالباً اکیلی یونیورسٹی ہے جہاں آدھی سے زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔

Photo: PIB

بہار میں مودی کے جلسہ کے لئے دی تھی 35 ایکڑ فصل کی قربانی، کسانوں کو معاوضے میں چونی بھی نہیں ملی 

بہار کے مکامہ ٹال میں گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کےعوامی اجلاس کے لئے انتظامیہ نے کسانوں سے زمین لی تھی، لیکن ساڑھے تین مہینے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی ان کو بطور معاوضہ کچھ نہیں ملا۔

MinoritiesMaharashtra

مہاراشٹر کے سرکا ری اقلیتی اداروں کی حالت خراب، ذمہ دار کو ن؟

مہا راشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی 1975 میں جب تشکیل ہوئی تھی تب اس کے اسٹاف ممبران کی تعداد بارہ تھی، اس دوران یکے بعد دیگرے اسٹاف ممبران ریٹائر ہوتے گئے، لیکن ان کی جگہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوئی۔ ممبئی : مہاراشٹر حکو مت نے اقلیتوں کے […]

پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا میں آرمی چیف نے ایک گھنٹے بریفنگ دی اور اس کے بعد تین گھنٹے سوالات ہوئے

پاکستان : آرمی چیف کی بریفنگ، کیا سیاسی بے یقینی ختم ہو سکے گی؟

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ملک کے ایوانِ بالا میں حاضری دی اور اراکین سینیٹ کی طرف سے پوچھے گئے تمام طرح کے سوالات کے جوابات دیے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ فوجی سربراہ نے ایوان بالا میں حاضری دی۔ آرمی […]

AzmalHaque

آسام: ہندوستانی فوج میں اپنی خدمات دینے والےفوجیوں کو کیوں دینا پڑ رہا ہے اپنی شہریت کا ثبوت ؟

بطورفوجی شمس الحق احمد  نے پینتیس سال تک مختلف جگہوں مثلاً کشمیر، گو ہاٹی، راجستھان، گجرات، ممبئی وغیرہ میں ملک کی خدمت کی ہے۔انہوں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران بہتیرے پر خطر دن گزارے، اور آخر 2015میں سبکدوش ہو گئے۔حیرت کی بات ہے کہ ملک کے دفاعی محکمہ […]

Photo: Manoj Kumar

ہندوستانی خواتین کبڈی ٹیم کی اکیلی مسلم کھلاڑی شمع پروین سے ایک ملاقات

’جب تک گاؤں میں کھیلتی تھی تب تک میرے گاؤں کے لوگوں اور رشتہ داروں کو اتنی دقت نہیں تھی۔ لیکن جب کھیلنے کے لئے باہر جانے لگی،اس دوران مجھے جینس اور ہاف پینٹ پہننا پڑا تو مذہب کے نام پر لوگوں کی ناراضگی سامنے آنے لگی۔‘ ہندوستانی خاتون […]