ملک میں کو رونا وائرس متاثرین کے آخری رسومات کی ادائیگی کو لےکر سرکار نے صاف صاف ایڈوائزری جاری کی ہے، اس کے باوجود کئی ایسے معاملے سامنے آ رہے ہیں جہاں انفیکشن کے ڈر سے لاش کو دفن کرنے یا جلانے کی مخالفت کی گئی یا پھر مرنے والوں کے اہل خانہ کے انکار کے بعد انتظامیہ نے یہ ذمہ داری اٹھائی۔
پلازما تکنیک میں کو رونا وائرس کے انفیکشن سے نکل چکے شخص کے خون کی اینٹی باڈی کا استعمال کو رونا وائرس سے شدید طور پر متاثر مریضوں کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کو رونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کے دوران اگر کسی پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچایا جاتا ہے تو اس کے لیے ذمہ دار لوگوں سے اس کی بھرپائی کرائی جائے اور اگر وہ ایسا نہیں کر پاتے ہیں […]
مولانا سعد کاندھلوی کے خلاف غیر ارادتاًقتل کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا تھا کہ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہوئے لوگوں میں سے کچھ کی کو رونا وائرس سے موت ہو جانے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ضمانت پانے والے چھ لوگوں میں سے ایک بی جے پی کے سابق ایم پی ہیں۔ کورٹ نے کہا کہ ہر شخص پی ایم کیئرس میں 35000 روپے جمع کرائے گا اور ادائیگی کی تصدیق کورٹ کے سامنے پیش کی جائےگی۔
زوم ورک فرم ہوم کرنے والوں کے لیے ایک مفید ایپ ہے، اس کی مدد سے اپنے ٹیم کے دوسرے ممبروں سے جڑ سکتے ہیں۔ کوروناوائرس کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن میں میٹنگ وغیرہ کرنے کے لیے لوگ اس طرح کے ایپ کا سہارا لے رہے ہیں۔
کمیشن نے اپنے خط میں دہلی پولیس کی توجہ اس طرف دلائی ہے کہ دہلی کے بعض علاقوں میں پولیس گوشت کی دکانیں بند کرا رہی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اگر ایسی کوئی پالیسی بنائی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گوشت کی دکانیں بند رہیں گی تو اس پالیسی کی کاپی کمیشن کو مہیا کی جائے اور اگر ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے تو گوشت کی دکانوں کو کھلنے دیا جائے۔
کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہندوستان میں پھنس جانے والے اکتالیس پاکستانی شہری جمعرات کو واہگہ بارڈر کے راستے اپنے وطن پہنچ گئے۔
پچھلے تقریباً ایک ہفتے سے بڑی تعداد میں یومیہ مزدور اور بے گھر لوگ یمنا کے کنارے پڑے ہوئے تھے۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ یہ سمجھنا ہوگا کہ لاک ڈاؤن کسی بھی طرح سے کو رونا وائرس کا حل نہیں ہے۔ جب ہم لاک ڈاؤن سے باہر آئیں گے تو وائرس پھر آ سکتا ہے۔ اس لیے ہمیں جانچ پر زور دینا ہوگا اور یہ حکمت عملی کے تحت کرنا ہوگا۔
نارتھ -ایسٹ دہلی میں ہوئے فسادات کو لے کر پولیس پر اٹھ رہے سوالوں کو لے کر دی وائر نے آر ٹی آئی کے تحت کئی درخواست دائر کر کے اس دوران پولیس کے ذریعے لیے گئے فیصلے اور ان کی کارروائی کے بارے میں جانکاری مانگی تھی۔
ریلوے کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ 15 اپریل سے تین مئی تک بک کرائے گئے 39 لاکھ ٹکٹوں کے لیے 660 کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائےگی۔ جبکہ 22 مارچ سے 14 اپریل کے بیچ بک کرائی گئی 55 لاکھ ٹکٹوں کے لیے 830 کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائےگی۔
ملک میں کو رونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد بدھ کو 392 ہو گئی جبکہ اس سے متاثر لوگوں کی کل تعداد11933 ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 1118 نئے متاثرین کی پہچان ہوئی ہے، جس میں 39 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔
امریکی تاریخ سے متعلق ایک صفحہ بتاتا ہے کہ میڈیا اور دانشوروں کے ایک طبقہ کے ذریعےحمایت یافتہ نسل پرستی اورفرقہ واریت کا زہر طویل عرصے سے سیاست کا کھاد پانی ہے۔
ملک میں بڑھتے کو روناانفیکشن کے معاملوں کے بیچ مرکزی حکومت نے آروگیہ سیتو موبائل ایپ لانچ کیا ہے، جس کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ 19 خلاف لڑائی میں ایک اہم قدم بتایا ہے۔ حالانکہ ایپ کی صلاحیت کو لے کر ماہرین کی رائے سرکار کے دعووں کے برعکس ہے۔
پولیس کے مطابق کو رونا وائرس جیسی مہلک بیماری کو قابو کرنے کے لیےسماجی دوری سے متعلق مرکزی حکومت کے احکامات کے بعد بھی مولانا سعد نے پچھلے مہینے نظام الدین مرکز میں اجتماع کیا تھا۔
کو رونا بحران کے بیچ مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی نفرت کی وجہ سے کئی تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں اور اس سے جڑے ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں۔
ٹرین خدمات بحال کئے جانے کی مبینہ خبر کو لے کرگزشتہ منگل کو ممبئی کے باندرہ بس ڈپو پر گھر جانے کے لیے مہاجر مزدورجمع ہو گئے تھے۔ اس معاملے میں ممبئی پولیس نے دواور ایف آئی آر درج کی ہے اور ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
یہ معاملہ گجرات کے احمدآباد سول ہاسپٹل کا ہے۔ یہاں ہندوؤں اور مسلمانوں کے لیے الگ الگ وارڈ بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ہاسپٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کے حکم پر ایسا کیا گیا ہے۔ حکومت نے ایسے کسی حکم سے انکار کیا ہے۔
اتر پردیش کی فیض آباد پولیس کے ذریعے درج ایک ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ‘دی وائر’ کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن نے اتر پردیش کےوزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں ‘قابل اعتراض ’ تبصرہ کیا تھا۔
عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے کچھ چنندہ سرگرمیوں کو 20 اپریل سے چالو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ راحتیں ریاست/یونین ٹریٹر ی سرکاروں یا ضلع انتظامیہ کے ذریعےہ موجودہ احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے دی جائیں گی۔
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ ہم نے مزدوروں کو اطمینان دلایا ہے کہ ان کے رہنے کھانے کا انتظام سرکار کرے گی اور حالات اب قابو میں ہے، بھیڑ ہٹ گئی ہے۔
گزشتہ دنوں کو رونا وائرس کے پھیلاؤ کے مد نظرمرکزی وزارت صحت نے سبھی ریاستوں سے عوامی مقامات پر چبانے والے تمباکو کے استعمال اور تھوکنے پر روک لگانے کو کہا تھا۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کو رونا وائرس کو سوائن فلو سے بھی خطرناک بتاتے ہوئے اس کو قابو میں لانے کے اقدامات کو دھیرے دھیرے ہٹانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عالمی میل جول کا مطلب یہ بیماری پھر سے سر اٹھا لے گی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئے کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووِڈ انیس کے خلاف کوئی بھی مؤثر ویکسین غالباﹰ اگلے ایک سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک تو دستیاب نہیں ہو سکے گی۔
بھیما کورےگاؤں معاملے میں ملزم سماجی کارکن گوتم نولکھا نے یو اے پی اے قانون کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے قانون انصاف کے عمومی تصورکو برباد کر دیتے ہیں۔ نئی دہلی: منگل کو خودسپردگی سے پہلے ایک کھلا خط لکھتے ہوئےسماجی کارکن گوتم نولکھا نے یو […]
میں دیکھ رہا ہوں کہ میراہندوستان برباد ہو رہا ہے، میں آپ کو اس طرح کے خوفناک لمحے میں ایک امید کے ساتھ لکھ رہا ہوں۔ آج بڑے پیمانے پر تشدد کو بڑھاوا مل رہا ہے اور لفظوں کے مطلب بدل دیے گئے ہیں ،جہاں ملک کو تباہ کر نے والے محب وطن بن جاتے ہیں اور عوام کی بے لوث خدمت کرنے والے غدار۔
انڈین ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلی اطلاع تک ٹرین ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ بھی نہیں کی جائےگی۔ اس سے پہلے مسافر خدمات 14 اپریل تک رد کی گئی تھیں۔
سینئروکیل پرشانت بھوشن، سابق آئی اے ایس افسر کنن گوپی ناتھن اور نیشنل ہیرالڈ کے صحافی ایشلن میتھیو کے خلاف یہ ایف آئی آر گجرات کے راج کوٹ میں درج کی گئی ہے۔
ویڈیو: بہار اور جھارکھنڈ کے مزدور اتر پردیش کے میرٹھ شہر کے پاس لاک ڈاؤن کے بیچ پھنس گئے ہیں۔ یہاں پھنسے یہ مزدور کھانے کی کمی کے ساتھ ہی اور بھی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
مرکزی وزارت داخلہ نے پچھلے ہفتےمغربی بنگال میں لا ک ڈاؤن کے مسلسل کمزور پڑنے پر تشویش کا ا ظہار کیا تھا اور ریاست سے ضابطوں پر عمل کرنے کے لئے ضروری قدم اٹھانے کو کہا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم نگرانی کریں گے اور 20 اپریل تک جن اضلاع میں سدھار دیکھا جائےگا وہاں کچھ راحت دی جائےگی۔ حالانکہ، اگر بعد میں حالات اور بگڑتے ہیں تو چھوٹ کو رد کر دیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق چودہ اپریل کے بعد آئندہ دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کے دوران ریاستوں کو یہ اختیار دیا جائےگا کہ وہ جس علاقے میں مناسب سمجھیں نرمی کر سکتے ہیں تاکہ معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہو سکے۔
دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کووڈ انیس کے سبب اموات کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے دہلی پولیس کو یہ یقینی بنانے کے لیے کہا ہے کہ کو رونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے فساد سے جڑے معاملوں کی جانچ دھیمی نہیں پڑنی چاہیے۔
صفورہ زرگر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایم فل کی اسٹوڈنٹ ہیں اور جامعہ کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ممبر ہیں۔ دہلی پولیس کے مطابق وہ نارتھ -ایسٹ دہلی کے جعفرآباد میں ہوئے سی اے اے مخالف مظاہرہ کا حصہ تھیں، جہاں گزشتہ فروری میں سڑک بند کر دینے کے بعد فساد شروع ہوئے تھے۔
سابق ہیلتھ سکریٹری کےسجاتا راؤ نے کہا ہے کہ غذائی قلت اور صحت مند طرز زندگی کے فقدان کی وجہ سے کافی تعداد میں لوگوں کے اندر بیماری سے لڑنے کی طاقت کم ہے۔ ایسے میں بیماریوں کو لےکرمستقل تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، جس کی ہمارے ملک میں کافی کمی ہے۔
معاملہ بہار کے مدھوبنی ضلع کے اریر کا ہے۔ سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گاؤں کی پنچایت سمیتی کے ایک ممبر کی شکایت پر گاؤں کے مکھیا سمیت دوسرے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
معاملہ اتر پردیش کے بھدوہی ضلع کا ہے۔ پولیس نے کہا کہ دو بیٹیوں کی لاش کوغوطہ خوروں نے نکال لیا ہے۔ جبکہ دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی لاش کو نکالنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
جیش محمد کے ایک دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد جموں کی کوٹ بھلوال سینٹرل جیل کی تلاشی لی گئی تھی، جب پاکستانی دہشت گرد کی بیرک سے موبائل فون، سم کارڈ اور میموری کارڈ برآمد کئے گئے۔