خبریں

این آئی ایف ٹی (فوٹو : ویب سائٹ)

حیدر آباد: این آئی ایف ٹی نے جنسی استحصال کا الزام لگانے والی 56 خاتون ملازمین‎ کو نوکری سے نکالا

حیدر آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کے ایک اسٹینوگرافر کے خلاف 56 خاتون ملازمین‎ نے گزشتہ سال اکتوبر میں جنسی استحصال کی شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد ان خواتین کو نوکری سے نکال دیا گیا جبکہ ملزم اسٹینوگرافر ابھی بھی کیمپس میں کام کر رہا ہے۔

Screenshot-10-e1560847037391

مہاراشٹر: مندر سے چوری کے شک میں 8 سالہ دلت بچے کو بے رحمی سے پیٹا، ملزم گرفتار

یہ واقعہ وردھا میں ہوا، جہاں اروی کے جگونا ماتا مندر اکے کیمپس میں کھیل رہے بچے کو چندے کی پیٹی سے سکے چرانے کے الزام میں ہاتھ-پیر باندھ‌کر پیٹا گیا اور گرم فرش پر بیٹھنے کو مجبور کیا گیا۔

اسد الدین اویسی، فوٹو : پی ٹی آئی

بی جے پی رکن پارلیامان نے لگائے جئے شری رام اور وندے ماترم کے نعرے، اویسی نے کہاجئے بھیم …اللہ اکبر

اویسی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ، ‘یہ اچھی بات ہے کہ جب وہ مجھے دیکھتے ہیں تو ان کو ایسی چیزیں یاد آتی ہیں ، مجھے امید ہے کہ وہ آئین اور مظفرپور میں بچوں کی موت کو بھی یاد کرتے ہوں گے ۔’

فوٹو: پی ٹی آئی

کیا ہے چمکی بخار، جس نے بہار کے 100 سے زائد بچوں کی جان لے لی؟

ایکیوٹ انسفلائٹس سنڈروم (Acute Encephalitis Syndrome) یعنی اے ای ایس(دماغی بخار )کا دائرہ بہت وسیع ہے، جس میں کئی انفیکشن شامل ہوتے ہیں اور یہ بچوں کو متاثر کرتا ہے۔بہار میں گزشتہ 20 دنوں میں اس کے 350 سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں ۔

نتیش کمار/ (فوٹو بشکریہ : ٹوئٹر / @thevoiceofbihar)

بہار: دماغی بخار سے موت کا سلسلہ جاری،18 دن بعد مظفر پور پہنچے نتیش کمار

وزیر اعلیٰ کے دورے کے مد نظر ہاسپٹل میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود لوگوں نے ہاسپٹل کیمپس کے باہر جم کر نعرے بازی کی۔لوگوں نے نتیش واپس جاؤ، مردہ باد اور ہائے ہائے کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔

Capture

فلم آرٹیکل 15 کو گاؤں تک پہنچانا چاہتے ہیں فلمساز

28 جون کو ریلیز ہونے والی فلم آرٹیکل 15 کے فلمساز اس کی اسکریننگ ملک کے دیہی علاقوں میں کرنے کامنصوبہ بنارہے ہیں ۔ فلم ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 15 پر مبنی ہے جو مذہب،ذات،سیکس اور جائے پیدائش کی بنیاد پر ہونے والے کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک پر روک لگاتا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

جے ڈی یو نے کی تین طلاق بل کی مخالفت-کہا بنا مشورے کے مسلمانوں پر نہ تھوپاجائے کوئی قانون

سوموار سے شروع ہورہے پارلیامنٹ کے بجٹ سیشن میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی جانب سے تین طلاق بل کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔غور طلب ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی جے ڈی یو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی مدت کار کے دوران بھی اس بل کی مخالفت کی تھی ۔

Prannoy-Roy-NDTV

سیبی نے پرنئے رائے اور رادھیکا رائے کو این ڈی ٹی وی میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر بنے رہنے پر لگائی روک

این ڈی ٹی وی کے ایک شیئر ہولڈر کوانٹم سکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے سال 2017 میں کی گئی شکایت کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ شکایت میں وی سی پی ایل کے ساتھ کئے گئے لون سمجھوتوں کے بارے میں اہم جانکاری چھپاکر اصولوں کو توڑنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

YuvrajSingh_PTI

کھیل کی دنیا: پرتگال کو نیشن کپ خطاب اور یووراج سنگھ کا ریٹائرمنٹ

یووراج نے کئی اہم اننگز کھیلیں،ہندوستان کو عالمی کپ دلانے میں یووراج کا اہم رول رہا مگر وہ دنیا میں اپنی اس خاص اننگ کے لئے مشہور ہوئے جب ٹی 20کے ایک مقابلہ میں انہوں نے انگلش گیند باز کرس براڈ کے ایک اوور کی سبھی چھ گیندوں پر چھکے لگائے۔2007 میں ٹی20عالمی کپ کے ایک میچ میں انگلینڈ کے خلاف یووراج سنگھ نے نہ صرف چھ گیندوں پر چھ چکے لگائے بلکہ اس اننگ کے دوران صرف بارہ گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔یہ محدود اووروں کی کرکٹ میں سب سے تیز نصف سنچری کا ریکارڈ تھا جوبارہ سال بعد آج بھی قائم ہے۔

مغربی بنگال میں ڈاکٹروں پر حملے کی مخالفت میں دہلی کے ڈاکٹر احتجاج کرتے ہوئے (فوٹو: اے این آئی)

بنگال میں ڈاکٹروں پر حملے کی مخالفت میں دہلی، مہاراشٹر کے ڈاکٹر ہڑتال پر

مغربی بنگال کے کولکاتہ کے این آر ایس میڈیکل کالج میں علاج کے دوران 75 سالہ بزرگ کی موت ہو گئی تھی، جس کے بعد بزرگ کے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے دو جونیئر ڈاکٹروں کی پٹائی کر دی تھی۔

علامتی فوٹو : رائٹرس

اے این-32 حادثہ : ائیر فورس نے کہا- طیارہ میں سوار تمام 13 لوگوں کی موت

گزشتہ3جون سے لاپتہ انڈین ائیر فورس کا اے این-32 طیارہ کا ملبہ آٹھ دن بعد منگل کو اروناچل پردیش کے سیانگ ضلع سے بر آمد کیا گیا تھا۔ ائیر فورس کے ایک افسر نے بتایا کہ اے این-32 طیارہ حادثہ میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔