خبریں

سنجے شرما/ فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

بلند شہر تشدد: بی جے پی ایم ایل اے نے کہا، صرف دو لوگوں کی موت نظر آتی ہے 21 گایوں کی نہیں

بلند شہر تشدد معاملے میں سابق 83 نوکر شاہوں کے ذریعے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ مانگنے پر انوپ شہر سے بی جے پی ایم ایل اے سنجے شرما نے کھلا خط لکھ کر 21 گائے کی موت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

کیا مودی حکومت نے الیکٹورل بانڈ معاملے میں پارلیامنٹ کو گمراہ کیا ؟

الیکشن کمیشن نے گزشتہ 26 مئی 2017 کو وزارت قانون کے سکریٹری کو خط لکھ‌کر اپنی تشویش کا اظہار نہیں کیا تھا۔ اس کے بعد وزارت قانون نے کمیشن کے اعتراضات کو شامل کرتے ہوئے وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کو تین خط بھیجا تھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

مغربی بنگال: بی جے بی کی ’رتھ یاترا‘ کو کلکتہ ہائی کورٹ نے دی منظوری

ریاستی حکومت نے بی جے پی کی’رتھ یاترا‘کو لے کر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ اس سے وہاں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ حکومت کی اس دلیل پر ہائی کورٹ نے یاترا نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

RTI-2

آرٹی آئی قانون کے غلط استعمال کی کوئی جانکاری نہیں ہے: مرکزی حکومت

یونین منسٹر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آرٹی آئی قانون، 2005 کے غلط استعمال کی کوئی جانکاری حکومت ہند کے علم میں نہیں ہے۔ غلط استعمال سے بچنے کے لئے آر ٹی آئی قانون میں پہلے سے ہی اہتمام کیا گیا ہے۔

علامتی فوٹو: رائٹرس

لوگوں کے پاس بچے 500 اور 1000 روپے  کے پرانے نوٹ نہیں لئے جائیں‌ گے: مرکزی حکومت

مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کے 50 فیصدی اے ٹی ایم بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی نوٹ بندی کے بعد چھاپے گئے 2000 روپے اور 500 روپے کے نئے نوٹوں کے خراب معیار کو حکومت نے خارج کیا۔

منی پور کے صحافی کشورچندر وانگ کھیم (فوٹو بشکریہ: فیس بک(

منی پور: ریاستی حکومت اور وزیراعلیٰ کی تنقید کرنے والے صحافی کو ایک سال کی جیل

امپھال کے صحافی کشورچندر وانگ کھیم کو گزشتہ 26 نومبر کو سوشل میڈیا پر ریاست کی بی جے پی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کرنے اور وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ کو مبینہ طور پر نازیبا لفظ بولنے کی وجہ سے نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

SIGNUM:?¹ð#U?<m¨ê?l½Í?

بلندشہر تشدد: سابق نوکرشاہوں نے مانگا یوگی آدتیہ ناتھ کا استعفیٰ

83 نوکرشاہوں کی طرف سے جاری ایک خط میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش میں اقتدار کے بنیادی اصولوں، آئینی پالیسی اور سماجی سلوک ختم ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایک پجاری کی طرح شدت پسند اور اکثریتی سوچ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

علامتی تصویر/ فوٹو: پی ٹی آئی

جنوری  کی 8 اور 9 تاریخ کوکسان کریں گےملک گیر پیمانے پر ہڑتال

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے اب تک کسانوں کی قرض معافی کا اعلان نہیں کیے جانے کی مخالفت میں ہڑتال کی تیاری کی جارہی ہے۔ اے آئی کے ایس کی دو دن چلنے والی سینٹرل کسان کاؤنسل کی میٹنگ میں ‘گرامین بھارت بند ‘کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

منموہن سنگھ/ فوٹو: رائٹرس

میں ایسا وزیر اعظم نہیں تھا جو میڈیا سے بات کرنے میں ڈرتا ہو: منموہن سنگھ

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے پریس سے بات کرتے تھے اور ہر غیر ملکی سفر کے بعد پریس کانفرنس کرتے تھے۔ سنگھ کے اس بیان کو میڈیا سے بات چیت نہ کرنے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

پلوامہ انکاؤنٹر میں مارے گئے عام شہریوں کے آخری سفر میں شامل لوگ(فوٹو: پی ٹی آئی)

کشمیر: پلوامہ مڈبھیڑ میں مارے گئے 7 عام شہریوں کی موت کی آزادانہ جانچ ہو: ایمنسٹی انڈیا

جنوبی کشمیر کےپلوامہ ضلع میں 15 دسمبر کو دہشت گردوں سے تصادم کے دوران 7 عام شہریوں کی موت ہوگئی تھی ۔ اس تصادم میں فوج سے بھاگ کر دہشت گرد بنے ظہور احمد ٹھوکر سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

فوٹو:swachhbharatmission.gov.in

سوکش بھارت ٹیکس بند ہونے کے بعد بھی مودی حکومت نے وصول کیےکروڑوں روپے

ایک جولائی،2017 سے سوکش بھارت سی ای ایس ایس کو ختم کر دیا گیا تھا۔ آر ٹی آئی کے جواب میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ سال 2015 سے لےکر اب تک سوکش بھارت سی ای ایس ایس کے تحت کل 20600 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔ حالانکہ حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ ٹیکس کے طور پر وصول کی گئی یہ رقم کہاں خرچ کی گئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی/ (فوٹو : پی ٹی آئی)

رافیل معاملے میں نریندر مودی کے خلاف لوک سبھا میں استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس

رافیل معاملے کی سماعت کے دوران سی اے جی رپورٹ کو لےکر سپریم کورٹ میں غلط فیکٹ دینے کے الزام میں کانگریس رکن پارلیامان کے سی وینو گوپال نے لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دیا ہے۔

علامتی فوٹو: پی ٹی آئی

1993،1984، 2002 کے فسادات میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے میں سیاسی رہنماؤں اور پولیس کی تھی ملی بھگت: ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس رہنما سجن کمار کو عمر قید کی سزا دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے خلاف جرم اور قتل عام ہمارے گھریلو قانون کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کمیوں کو ختم کرنے کی جلد سے جلد ضرورت ہے۔

RajashthanFakeNews

نیو یارک ٹائمز کا مضمون، طارق فتح کا ویڈیو، اور ارنب گوسوامی کے خط کا سچ

سوشل میڈیا پر کچھ ایسے مضامین اور تصویریں گردش میں رہیں جو یہ پختہ کرنا چاہتی تھیں کہ موجودہ شکست میں مودی کی کوئی خطا نہیں ہے اور عوام پر مودی کے لاکھ انعامات کے باوجود بھی عوام مودی کے کام اور ان کے ایثار کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں !

دہلی میں آر ٹی آئی ترمیم کے خلاف  مظاہرہ کرتے لوگ۔  (فوٹو : دی وائر)

آر ٹی آئی ترمیم کی مخالفت میں اترے کارکن، سابق انفارمیشن کمشنر نے لکھا صدر جمہوریہ کو خط

سابق سینٹرل انفارمیشن کمشنر شری دھر آچاریہ لو نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو خط لکھ‌کر انفارمیشن کمشنر کی تقرری اورآر ٹی آئی قانون میں ترمیم نہیں کرنے کی مانگ کی ہے۔