خبریں

فوٹو: پی ٹی آئی/nrcassam.nic.in

آسام میں این آر سی سے باہر رہے 10فیصدی لوگوں کی دوبارہ تصدیق ہو: سپریم کورٹ

عدالت نے این آر سی کے ڈرافٹ پر دعویٰ اور اعتراض کی آخری تاریخ (30 اگست ) کو ملتوی کر دیا ہے۔ کورٹ نے دعوٰی و اعتراضات کے متعلق مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے Standard Operating Procedure ( ایس او پی ) کے تضاد کو لیکر بھی سوال کیا ہے۔

فوٹو: رائٹرس

ریزرو بینک کے ذریعے این پی اے روکنے کے لیے کارروائی نہیں کرنے پر پارلیامانی کمیٹی نے اٹھائے سوال

سینئر کانگریسی رہنما ایم ویرپا موئلی کی قیادت والی فنانس پر پارلیامنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی اس رپورٹ کو منظور کرلیا ہے ۔ اس کو پارلیامنٹ کے ونٹر سیشن میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

فوٹو: رائٹرس

رافیل گھوٹالے پر سپریم کورٹ میں جانے کو لے کر کشمکش،وہاں بھی ہے بدعنوانی : پرشانت بھوشن

سوراج ابھیان کے چیئرمین اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کوئی معاملہ لے جانے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے کیوں کہ سپریم کورٹ میں بھی بدعنوانی ہے۔

fake 1

کیرالہ میں سیلاب کے بعد وائرل ہوئی خبروں کا سچ

بیرونی امداد کے حوالے سے گزشتہ ہفتے دوسری خبر یہ عام ہوئی کہ مشہور فوٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے بھی کیرالہ کے لئے 77 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے. یہ فیک نیوز ایک تصویر کی شکل میں سوشل میڈیا میں منظر عام پرآئی تھی.

فوٹو: پی ٹی آئی

چھتیس گڑھ : بی جے پی اٹل جی کی موت کو الیکشن کے لیے استعمال کر رہی ہے : اٹل جی کی بھتیجی

اٹل بہاری واجپائی کی بھتیجی اور کانگریس لیڈر کرونا شکلا نے کہا کہ اٹل کے آخری سفر میں 5کیلومیٹر چلنے کے بجائے اگر نریندر مودی ان کے دکھائے گئے راستے پر چلیں تو ملک کے لیے اچھا ہوگا۔

نریندر دابھولکر (فوٹو :پی ٹی آئی)

نریندر دابھولکر قتل معاملے میں شیوسینا کے سابق کونسلر گرفتار

جالنا میونسپل کارپوریشن کے سابق کونسلر شری کانت پنگارکر کو سنیچر کی رات سی بی آئی نے حراست میں لیا۔ اس معاملے کے مبینہ اہم شوٹر سچن پرکاش راؤ اندورے سے پوچھ تاچھ کے بعد پنگارکر کو گرفتار کیا گیاہے۔

فوٹو: اے این آئی

جھارکھنڈ میں دو نابالغوں سے گینگ ریپ ،11گرفتار

لڑکیوں کے بیان کی بنیادپر صدر پولیس تھانے میں ایک معاملہ درج کیا گیاتھا۔ملزموں نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ نئی دہلی : جھارکھنڈ کے لوہر دگا میں مبینہ طور پر دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ گینگ ریپ کے الزام میں 11لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی ایس […]

فوٹو: رائٹرس

ملک کے غیر ملکی کرنسی ذخیرے میں 25ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی : ریزرو بینک

ریزرو بینک آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق ،گزشتہ 4 مہینوں میں غیر ملکی کرنسی ذخیرے میں تقریباً ایک لاکھ 80ہزار کروڑ روپے کی کمی آئی ہے ۔ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہونے کی وجہ ریزرو بینک نے روپے کو مضبوطی عطا کرنے کےڈالر کی ‘بک والی ‘ کی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

کیرل میں سیلاب کی وجہ سےاب تک 167 لوگوں کی موت

کیرل میں سیلاب کے معاملے میں شنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ راحت کا کام کیسے ہو، یہ کورٹ طے نہیں کر سکتا ہے۔وہیں کیرل کے وزیر اعلیٰ نے جمعہ کو میڈیا کو بتایا کہ بارش اور سیلاب سے جڑے واقعات میں ریاست میں اب تک 167 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

الیکشن کمیشن (فوٹو : پی ٹی آئی)

دسمبر میں لوک سبھا اور 4 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے میں اہل : الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر اوپی راوت نے کہا کہ اگر 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو وقت سے پہلے دسمبر میں کرایا جاتا ہے، تو اسی وقت 4اسمبلی انتخابات بھی ساتھ میں کرانے میں الیکشن کمیشن اہل ہے۔

(علامتی فوٹو : رائٹرس)

دہلی ہائی کورٹ نے پوچھا ؛ حکومت ایچ آئی وی مریضوں سے امتیازی سلوک پر روک تھام قانون کو کیوں نوٹیفائڈ نہیں کر رہی ؟

دہلی ہائی کورٹ نے وزارت صحت اور نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن کو ایچ آئی وی سے متاثر لوگوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے بنے قانون کا نوٹیفکیشن فوراً جاری کرنے سے متعلق نوٹس جاری کیا ہے۔

فوٹو: بہ شکریہ ٹوئٹر

سکما انکاؤنٹر: چھتیس گڑھ حکومت نے انکاؤنٹر کی آزادانہ جانچ کی سپریم کورٹ میں مخالفت کی

چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں 6 اگست کو ہوئے انکاؤنٹر میں پولیس کے 15 نکسلیوں کو مارنے کے دعوے پر مقامی گاؤں والوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نکسلیوں کے نام پر بے قصور آدیواسیوں کا قتل کیا گیا ہے۔ معاملے کی آزادانہ جانچ کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دی گئی ہے۔

Photo: Reuters

یو پی کے مدارس کو ہدایت : یوم آزادی منائیں ، بھارت ماتا کی جئے بولیں

اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی نے مدرسوں کو یہ حکم دیا ہے ۔ وہیں ریاست کے اقلیتی فلاح و بہبود وزیر لکشمی نرائن چودھری کا کہنا ہے کہ جو ہندوستان میں پیدا ہوا ہے اس کو تو ’بھارت ماتا کی جئے‘ بولنا ہی چاہیے۔