ورلڈ اکونومک فورم کے اجلاس میں شامل ہونے داووس جارہے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ حکومت کو یہ طے کرنا چاہیے کہ ملک کی معیشت تمام لوگوں کے لیے کام کرتی ہے نہ کہ صرف چند لوگوں کے لیے۔
گئوسیو کے چیئر مین ولبھ کتھیریا کے مطابق گئوٹورازم گایوں کو رکھنے کے اقتصادی فائدوں کو سمجھنے کی سمت میں ایک قدم ہے ۔
پی آئی ایل میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی نے 2010 میں سپریم کورٹ کےسامنے دائر اپنی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ‘ بہت بڑی سازش ‘ کا پتا لگایا گیا ہے اور امت شاہ سازش میں شامل تھے۔
سوشل میڈیا اورانٹرنیٹ کی ڈگر بہت نازک ہوتی ہے، اگر آپ احتیاط نہیں کرتے ہیں تو بہت ممکن ہے کہ آپ اس راہ پر پھسل جائیں !
ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا ڈائریکٹر میناکشی گانگولی نے کہا؛ہندوستانی حکومت مذہبی اقلیتوں اور دوسرے کمزور لوگوں کو مسلسل حملے سے بچانے کے لیے فکرمند نظر نہیں آئی۔
ہمارے ملک میں یہ اکثر پایا جاتا ہے کہ پرائیویٹ تنظیموں کے تحت کچھ پیشہ ور ادارہ گمراہ کرنے والے اشتہارات اور دعووں سے طالب علموں کو لبھاتے ہیں اور بھاری فیس یا ڈونیشن یکجا کرتے ہیں۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت تبھی ہوگی، جب سپریم کورٹ کی رجسٹری عرضی درج کرکے سماعت کے لئے فہرست میں شامل کرےگی۔
ملک کی سب سے نوجوان سرپنچ چھوی راجاوت نے کہا کہ پنچایت رقم کے لئے نوکرشاہی پر منحصر ہیں، ان کو مالی طاقتیں فراہم کی جانی چاہیے، وہیں صنعت کار کلپنا سروج نے روزانہ دو روپے کمانے سے لےکر کروڑوں کا کاروبار قائم کرنے کی کہانی بتائی۔
سی بی آئی نے سابق وزیر لکشمی کانت شرما، ویاپم کے اس وقت کے اگزام کنٹرولر اور چیف سسٹم انالسٹ پنکج ترویدی کو ملزم بنایا ہے۔
بنگلہ دیش میں چٹ گاؤں یونیورسٹی کے کنووکیشن میں سابق صدر پرنب مکھرجی نے یونیورسٹیوں سے اپنے مقصد کا تجزیہ کرنے پر زور دیا۔
بنچ نے انٹر کاسٹ اوراپنے ہی گوتر میں شادی کے معاملوں میں خاندان کی عزت کی خاطر جوڑوں کا قتل روکنے کے حل کے بارے میں مرکز سے جواب مانگا۔
منی پور میں سال 2000 سے 2012 کے درمیان محافظ دستوں اور پولیس پر مبینہ طور پر کی گئی 1528 فرضی مڈبھیڑ کا الزام ہے۔
سی جے آئی دیپک مشرا کی صدارت میں ہوئی بنچ کی تشکیل۔ 17 جنوری کو بنچ اہم معاملوں کی سماعت شروع کرےگی۔
سال 2017 کی شروعات سے اب تک ٹیلی مواصلات شعبے کی 40 ہزار نوکریاں جا چکی ہیں۔ 80 سے 90 ہزار نوکریاں جانے کا امکان۔
ریاست کے رتلام ضلع کے ایک پرائیویٹ اسکول میں سالانہ تقریب کے دوران گھومر گانا پر ڈانس کے دوران ہوا ہنگامہ۔
رجنی کانت کی روحانی سیاست والی بات دراصل بی جے پی کی سیاست کو ہی دکھاتی ہے۔ تمل ناڈو کے سیاسی مبصرین یہ بھی ماننا ہے کہ رجنی کے سیاست میں شامل ہونے کے تار بی جے پی سے جڑے ہوئے ہیں۔
2017 میں سابق آئی پی ایس ڈی جی ونجارا اور دنیش ایم این کو سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجاپتی مبینہ فرضی انکاؤنٹر معاملوں میں بری کر دیا گیا تھا۔
سنگھ اور بی جے پی میں دہشت گرد ہونے کے کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدھا رمیا کے بیان کے خلاف بی جے پی کا مظاہرہ۔ کہا کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت بنےگی۔
موجودہ نظام میں آدھار کی تصدیق انگلیوں کے نشان اور آنکھوں کی پتلی کے اسکین کے ذریعے کی جاتی ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ وہ ان سب لوگوں سے کم نسل پرست ہیں جن کاصحافیوں نے انٹرویو لیا ہے۔
دو سال سےزیادہ کے دھرنےکے بعد کئی سیاسی جماعتوں کے نمائندے جوان سے ملنے پہنچے اور مرکز سے مداخلت کی مانگ کی۔
قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین سید غیورالحسن رضوی نے کہا کہ اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے حکومت کی نظر میں اچھا بننے کے لئے مدرسوں کو دہشت گردی سے جوڑا۔
ایران کے شہروں میں تقریباًدوہفتوں کے بعد خاموشی لوٹ آئی ہے ،لیکن اسی درمیان مہنگائی مخالف اور روٹی کے نام پر ہونے والے مظاہروں نے شمالی افریقن ممالک تونس ، الجزائر اور سوڈان کے دروازں پر دستک دے دی ہے ۔
سال نو کی شروعات پر ہی دی ریپبلک ٹی وی نے کئی ہنگامہ خیز خبریں اپنے چینل پر چلائی ہیں اور ٹوئٹر پر ٹرینڈ شروع کیے ہے ۔
عدالت نے کہا کہ ہسپتال کابقایہ بل وصول کرنے کے لئے قانونی طریقے اپنا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی حکومت کو ایسے مریض کو تحفظ دینے کا نظام بنانا چاہیے۔
غیر قانونی تعمیر سے جڑی ایک عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ایم سی ڈی اگر محتاط رہتی تو ایسی تعمیرات کو روکا جا سکتا تھا۔
اتراکھنڈ حکومت کے وزیر زراعت سبودھ انیال کے ‘ جنتا دربار ‘ میں نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے قہر سے متاثر ایک ٹرانسپورٹ کاروباری نے زہر کھاکر خودکشی کر لی۔
روحانی رہنما نے کہا، ہمیں لوگوں کی اس بنیاد پر صف بند نہیں کرنی چاہیے کہ ہم بودھ ہیں، ہم ہندو ہیں، ہم مسلمان ہیں۔ یہ اچھا نہیں ہے۔
آج وویکانند کی سالگرہہے۔ اپنےضمیر کو بیدار کرنے کا اس سے اچھا دن نہیں ہو سکتا۔ وویکانند سچ کوبے خوفی سے کہنے کے حمایتی تھے۔
سپریم کورٹ کے ججوں کے سامنے پریس کانفرنس کرنے کے سواکوئی راستہ نہیں تھا تو کچھ سنگین معاملہ ضرور رہا ہوگا۔ لیکن جسٹس لویا کے معاملے سے اس کا کیا تعلق ہوسکتا ہے ۔
’بی جے پی کے منصوبوں سے ہوشیار رہیں کیوں کہ بی جے پی فرقہ وارانہ فسادات بر پا کرنے اور فرقہ وارانہ ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ نوجوانوں کو ہوش کے ساتھ کام لیناچاہئے صرف جوش کے ساتھ نہیں ۔‘
آلٹ نیوزنے مسلسل اس پیج کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ سماج کو بانٹنے کا اس پیج کا ایجنڈا سب کو پتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ فیس بک اور ٹوئٹر اس پر کارروائی کب کریںگے؟
سپریم کورٹ کے چار ججوں جسٹسچیلمیشور ،جسٹس مدن لوکر،جسٹس کورین جوزف،جسٹس رنجن گگوئی نے آج صبح میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے کام پر سوال اٹھائے ہیں،ساتھ ہی انہوں نے چیف جسٹس دیپک مشرا کو ایک خط بھیجا ہے ۔
بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی سدھارمیّا حکومت کی الٹی گنتی شروع۔
مہاراشٹر کے ایک صحافی کے ذریعے دائرپی آئی ایل میں جج لویا کی موت کو حساس بتاتے ہوئے اس کی غیر جانبدارانہ تفتیش کرانے کی مانگ کی گئی تھی۔
شہری بےگھروں کو بسیرا مہیا کرانے کے معاملے میں سپریم کورٹنے اترپردیش حکومت سے پوچھا کہ کیا آدھار کارڈ نہ رکھنے والے بےگھر لوگ حکومت کے لئے وجود ہی نہیں رکھتے۔
بی جے پی کی حکومت والی گووا کے وزیراعلیٰ نے مبینہ گئورکشکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیف امپورٹ کے قانونی دستاویز صحیح ہیں تو کسی کو دخل اندازی کا حق نہیں۔
کسی سرمایہ کاری کے بھلےبرے پر ظاہر کی گئی رائے کو اڈانی گروپ کے ذریعے ہتک عزت کیسے سمجھا جا سکتا ہے؟
ہندوستان آئے نوبل ایوارڈ یافتہ پروفیسر ڈیوڈ جوناتھن گراس نے کہا کہ کٹّر راشٹرواد کے ماحول میں علم کی روشنی جلانے کی ذمہ داری نوجوانوں پر ہے۔
یہ فیصلہ اس کی طرف سے قائم ایک کمیٹی کی سفارش کے بعد آیا۔ کمیٹی نے 241 بند معاملات میں سے 186 کو دوبارہ کھولنے اور اسے دوبارہ جانچ کرنے کی سفارش کی ہے۔