خاص خبر

راجستھان: بی جے پی لیڈر نے مسلمان عورتوں کے درمیان تقسیم کیے گئے کمبل واپس لیے، بولے – برا لگتا ہے تو لگے

اتوار کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بی جے پی لیڈر اور سابق ایم پی سکھبیر سنگھ جوناپوریا راجستھان کے ٹونک کے ایک گاؤں میں کمبل تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اسی ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ وہ مسلمان عورتوں سے کمبل واپس لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘جو مودی کو گالی دیتا ہے، اسے کمبل لینے کا حق نہیں ہے۔’ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر خواتین کو برا لگا تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

جن وادی لیکھک سنگھ کا مطالبہ – وزارت داخلہ ’وندے ماترم‘ کو لازمی قرار دینے سے متعلق فیصلہ واپس لے

جن وادی لیکھک سنگھ نے حال ہی میں مرکزی حکومت کی جانب سے ’وندے ماترم‘ کو لازمی قرار دینے سے متعلق جاری حکم نامہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  کہ یہ فیصلہ دستور ساز اسمبلی کے متفقہ فیصلے کی خلاف ورزی ہے اور آئین کی تمہید کی روح کے بھی خلاف ہے، جس میں کسی طرح کی تبدیلی کا اختیار کسی کو حاصل نہیں ہے۔

جے این یو سیڈیشن کیس کے ایک دہائی بعد ہندوستانی یونیورسٹیوں میں اختلاف رائے کی آوازیں خاموش ہو چکی ہیں

فروری 2016 میں جے این یو کے طالبعلموں کی سیڈیشن معاملے میں گرفتاری کے دس سال بعد اساتذہ اور طلبہ کا کہنا ہے کہ آج یونیورسٹی اپنی پرانی پہچان کی پرچھائیں محض رہ گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریے سے مطابقت نہ رکھنے والے پروگرام باقاعدگی سے منسوخ کیے جا رہے ہیں اور تقرریاں مہارت کے بجائے سیاسی وفاداریوں کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔

بنگال: ٹریفک بیداری مہم پر طنزیہ پوسٹ کرنے پر سماجی کارکن ’سیڈیشن‘ کے الزام میں گرفتار

ہوگلی ضلع سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن امت نندی کو 14 فروری کو گرفتار کیا گیا۔ ایک سب-انسپکٹر کی شکایت پر ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں فیس بک پوسٹ کا ذکر ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نندی نے ایک ٹریفک پوسٹ پر لگے سڑک تحفظ کے پیغام کا مذاق اڑایا تھا۔

لال قلعہ سے وزیر اعظم کے اعلانات: آپریشن سیندور، سدرشن چکر مشن، روزگار اسکیم اور جی ایس ٹی اصلاحات

یوم آزادی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آپریشن سیندورکی کامیابی،نئی سیکورٹی پالیسی، آتم نربھر بھارت، روزگار اسکیم، جی ایس ٹی اصلاحات اور سدرشن چکر مشن کا اعلان کیا۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے، دراندازی، آبادیاتی تبدیلی اور ایمرجنسی پر کڑی تنقید کی۔