شاملی

شاملی: ایک کو گرفتار کر نے گئی پولیس نے 35 مسلم گھروں میں توڑ پھوڑ اور مارپیٹ کی

ویڈیو: اتر پردیش کے شاملی ضلع میں پولیس کی بربریت کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ شاملی کے ٹپرنا گاؤں کے لوگوں کا الزام ہے کہ گزشتہ 26 مئی کو دیر رات پولیس نے لگ بھگ 35 مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔ مردوں، عورتوں اور بچوں کے ساتھ مارپیٹ کی۔

اترپردیش: کیرانہ سے ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن کو بھگوڑا قرار دیا گیا، جائیداد قرق کرنے کا حکم

اتر پردیش کے کیرانہ سے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے ناہد حسن کے خلاف 12 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں قتل کی کوشش اور رنگداری مانگنا بھی شامل ہے۔ وہ لگاتار گرفتاری سے بچ رہے ہیں۔

فرضی انکاؤنٹر: پولیس وین سے کھینچ کر ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر مار دیے جانے کے معاملے میں یوگی حکومت کو نوٹس

گزشتہ 27 نومبر کو اتر پردیش پولیس نے ایک مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں مظفر نگر ضلع کے 20 سالہ نوجوان ارشاد احمد کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا ۔ وہیں گزشتہ 26 نومبر کو شاملی میں راجیندر نامی ایک نوجوان کو پولیس وین سے کھینچ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا تھا۔

اتر پردیش: پولیس وین سے کھینچ کر بھیڑ نے مبینہ طور پر ایک نوجوان کی جان لی

 پو لیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد راجیندر اپنے گھر کی چھت سے گرگیا تھا اور اس کی موت سر میں شدید طور پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ نئی دہلی : اتر پردیش کے شاملی ضلع کے گاؤں میں […]

یوگی حکومت کے ذریعے مظفرنگر فسادات سے جڑے 131 معاملے واپس لینے کا عمل شروع

پچھلے مہینے مرکزی وزیر سنجیو بالیان، بُڑھانا ایم ایل اے امیش مالک اور کھاپ رہنماؤں کے نمائندگان نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو مظفرنگر فسادات سے جڑے 179 معاملے رد کرنے کی فہرست سونپی تھی۔

مظفرنگر فسادات پر بنی فلم کی نمائش پر پانچ ضلعوں میں روک

فلم پروڈیوسر کا الزام ہے کہ اتر پردیش بلدیاتی انتخاب کی وجہ سے سینما گھروں کے مالکان کو فلم کی نمائش نہ کرنے کو کہا گیا ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے الزامات کی تردید کی ہے۔ مظفرنگر فسادات پر مبنی فلم’ مظفرنگر:دی برننگ لو‘کےپروڈیوسرمنوج کمار منڈی نے الزام […]