بھیما کورے گاؤں تشدد: 12 ستمبر تک نظر بند رہیں گے پانچوں سماجی کارکن
سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت سے کہا کہ آپ اپنے پولیس افسران کو زیادہ ذمہ دار بننے کے لیے کہیں ۔معاملہ ہمارے پاس ہے اور ہم پولیس افسروں سے یہ نہیں سننا چاہتے کہ سپریم کورٹ غلط ہے۔
سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت سے کہا کہ آپ اپنے پولیس افسران کو زیادہ ذمہ دار بننے کے لیے کہیں ۔معاملہ ہمارے پاس ہے اور ہم پولیس افسروں سے یہ نہیں سننا چاہتے کہ سپریم کورٹ غلط ہے۔
سینئر جج رنجن گگوئی کی صدارت والی سپریم کورٹ کی بنچ نے مالیگاؤں بلاسٹ معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ کرانے کی عرضی پر شنوائی سے ہی انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اپنی اس عرضی کو ٹرائل کورٹ میں ہی داخل کریں۔
آج کے ہندوستان میں کسی اقلیتی گروپ میں ہونا ایک گناہ ہے۔ مار دیا جانا ایک جرم ہے۔ پیٹ پیٹ کر مار دیا جانا (لنچ کر دیا جانا) ایک جرم ہے۔ غریب ہونا جرم ہے۔ غریبوں کے حق میں کھڑا ہونے اور اس کی پیروی کرنے کا مطلب حکومت کا تختہ پلٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
ویڈیو: بھیما کورے گاؤں تشدد معاملے میں ملک کے کئی حصوں سے ہوئی سماجی کارکنوں کی گرفتاری پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن سے میناکشی تیواری کی بات چیت۔
جیسےجیسے 2019 کے عام انتخابات قریب آ رہے ہیں، ایک نئی کہانی کو بڑھاوا دیا جا رہا ہےکہ دشمن ملک کے اندر ہی ہے اور یہ نہ صرف حکومت اور اس کی پالیسیوں بلکہ ملک کے ہی خلاف ہیں۔
سپریم کورٹ نے ان 5 سماجی کارکنوں کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر اگلی سماعت،6ستمبر تک روک لگادی ہے ۔ساتھ ہی اسی معاملے میں این ایچ آر سی نے مہاراشٹر حکومت اور مہاراشٹر پولیس چیف کو نوٹس جاری کیا ہے ۔
مہاراشٹر پولیس نے منگل کو ملک کے مختلف حصوں سے کئی کارکنوں کو حراست میں لیا اور کئی لوگوں کے گھروں پر چھاپے ماری کی ۔ ان تمام لوگوں کی سماجی تحریک اور حقوق انسانی سے جڑے رہنے کی تاریخ رہی ہے۔
سپریم کورٹ کے سامنے عرضی پر بدھ کو ہی شنوائی کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔ عدالت دوپہر پونےچار بجے شنوائی کرے گی۔ وہیں ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ گوتم نولکھا کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر دوپہر سوادو بجے دہلی ہائی کورٹ میں شنوائی ہوگی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ بھیما کورے گاؤں تشدد سے ایک دن پہلے ہوئے ایلگار پریشد پروگرام کے دوران ہوئے خطاب سے تشدد بھڑکا تھا۔ جس میں کئی سماجی کارکنوں نے حصہ لیا تھا۔
وزارت داخلہ کے آرڈر میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ یہ تنظیمیں دہشت گرد ی سے متعلق سرگرمیوں کے لئے ہندوستان سے نوجوانوں کی بھرتی کر رہی تھیں۔
این آئیاےکی خصوصی عدالت نے دیا فیصلہ ،آئی پی سی اور یوپی اے کی دفعات کے تحت چلے گا مقدمہ ممبئی: قومی تفتیشی ایجنسی NIAکی تازہ تحقیقات کی بنیاد پر خصوصی سیشن عدالت نے آج مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملے کے ملزمین شیو نارائن کالسانگرا، شیام لال شاہو اور […]