اس میں سے 14 معاملے اکیلے آئی آئی ٹی گواہاٹی سے سامنے آئے ہیں۔ حال ہی میں آئی آئی ٹی مدراس میں فاطمہ لطیف نامی ایک طالبہ نے خودکشی کر لی،جس کو لے کر کئی جگہوں پر مظاہرے ہوئے تھے۔
آئی آئی ٹی مدراس میں فرسٹ ایئر کی طالبہ فاطمہ لطیف نے 9 نومبر کو ہاسٹل میں خودکشی کر لی تھی۔ کیرل کی طالبہ کے والد نے آئی آئی ٹی کے ایک پروفیسر پر استحصال کا الزام لگایا ہے۔
ویڈیو: آئی آئی ٹی میں داخلہ کی تیاری کے لیے بہار کے مشہور’ سپر-30 ‘کوچنگ سینٹر کے بانی آنند کمار سے ریتو تومر کی بات چیت۔
نیتی آیوگ نے 14 جون، 2018 کو شائع ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 2020 تک دہلی، بنگلور، چنئی اور حیدر آباد کے علاوہ 21 شہروں کا گراؤنڈ واٹر ختم ہو سکتا ہے۔
اگر حکومت نے جلد ہی کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا تو ملک کے 21 شہر کیپ ٹاؤن کی طرح ہوجائیں گے جہاں پانی بالکل نہیں ہے۔ ان شہروں میں دہلی ، گڑگاؤں ، میرٹھ اور فریدآباد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے ۔ نئی دہلی : پورے ملک […]
ایک مشترکہ بیان میں ان فنکاروں نے کہا کہ بی جے پی وکاس کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی لیکن ہندوتوا کے غنڈوں کو نفرت اور تشدد کی سیاست کی کھلی چھوٹ دے دی۔ سوال اٹھانے، جھوٹ اجاگر کرنے اور سچ بولنے کو ملک مخالف قرار دیا جاتا ہے۔ ان اداروں کا گلا گھونٹ دیا گیا، جہاں عدم اتفاق پر بات ہو سکتی تھی۔
اس سے پہلے 100 سے زیادہ فلم سازوں اور 200 سے زیادہ مصنفین نے ملک میں نفرت کی سیاست کے خلاف ووٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 2015 سے ہی ہندوستان مسلسل قحط کے حالات سے گزر رہا ہے۔مارچ سے مئی کے بیچ ہونے والی بارش میں بھی کافی کمی نظر آئی ہے۔بارش کم ہونے کی وجہ سے زمین کے اندر پانی کی سطح بھی کم ہو گئی ہے
آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے پروفیسر ومل مشرا نے ڈاؤن ٹو ارتھ کو بتایا کہ آئندہ موسم گرما میں لوگوں کو پینے کے پانی کو لے کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔
اساتذہ کی کمی کے معاملے میں سب سے سنگین حالت وارانسی کے آئی آئی ٹی بی ایچ یو کی ہے۔ یہاں پر اساتذہ کے لئے 548 منظور شدہ عہدے ہیں لیکن اس وقت صرف 265 اساتذہ کام کر رہے ہیں۔
وزارت ترقی انسانی وسائل، حکومت ہند کے مطابق ، این آئی ٹی اور آئی آئی ای ایس ٹی میں 1870 عہدے خالی ہیں جبکہ آئی آئی ایم میں 258 عہدے خالی ہیں ۔
1980 میں اساتذہ کیلئےتربیتی پروگرامس سے شروع ہونے والاتامل ناڈو سائنس فورم آج تمل سماج میں ابتدائی تعلیم کولیکرسنجیدگی پیدا کرنےمیں کامیاب ہورہا ہے۔
بنگلہ دیش میں چٹ گاؤں یونیورسٹی کے کنووکیشن میں سابق صدر پرنب مکھرجی نے یونیورسٹیوں سے اپنے مقصد کا تجزیہ کرنے پر زور دیا۔