اس میں سے 14 معاملے اکیلے آئی آئی ٹی گواہاٹی سے سامنے آئے ہیں۔ حال ہی میں آئی آئی ٹی مدراس میں فاطمہ لطیف نامی ایک طالبہ نے خودکشی کر لی،جس کو لے کر کئی جگہوں پر مظاہرے ہوئے تھے۔
آئی آئی ٹی مدراس میں فرسٹ ایئر کی طالبہ فاطمہ لطیف نے 9 نومبر کو ہاسٹل میں خودکشی کر لی تھی۔ کیرل کی طالبہ کے والد نے آئی آئی ٹی کے ایک پروفیسر پر استحصال کا الزام لگایا ہے۔
گزشتہ 30 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے چنئی میں آئی آئی ٹی مدراس کے ریسرچ سینٹرمیں منعقد سنگاپور-انڈیا ہیک تھان،2019 میں اسپیچ دی تھی۔الزام ہے کہ چنئی میں دور درشن کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر واسومتی نے اس پروگرام کوڈی ڈی پوڈیگئی پر لائیو نشر نہیں کیا تھا۔