اترپردیش: الٰہ آباد کی ایک یونیورسٹی میں شہریت قانون، آرٹیکل 370 پر کورس شروع
الٰہ آباد کی اتر پردیش راجرشی ٹنڈن یونیورسٹی میں شہریت ترمیم قانون (سی اے اے)، آرٹیکل 370 اور 35اے پر تین مہینے کا سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا گیا ہے۔ اس کورس کا مقصد لوگوں کو اس کے بارے میں بیدار کرنا ہے۔