سال 2018 میں دی وائر اردو نے 2600 سے زیادہ اسٹوریز شائع کی، جس میں روز مرہ کی خبروں کے ساتھ ساتھ تجزیہ، فیچرس اور گراؤنڈ رپورٹس شامل ہیں۔یہاں ہم 2018 میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی ٹاپ 10اسٹوریز آپ کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال سب زیادہ پڑھی جانے والی اسٹوریز میں اکثراوریجنل یعنی بنیادی طور پر اردو میں لکھی گئی تھی/ہیں۔
ویڈیو: جنگ آزادی میں روزنامہ ملاپ کی خدمات ،فکر تونسوی کا کالم پیاز کے چھلکے،اردو رسم الخط میں ہندی کا استعمال اور اردو صحافت کے مستقبل پر ملاپ کے مدیر نوین سوری سے فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت۔
ویڈیو: کسی زمانے میں فخر بہار میں کہے جانے والے طنز ومزاح کے معروف شاعر اسرار جامعی ان دنوں ناسازگار حالات میں زندگی گزارنے کو مجبور ہیں ۔
کیا وزیر اعظم اتنے معصوم ہیں، کیا انھیں نہیں معلوم کہ ان کا یہ ٹوئٹ عوام میں ایک پیغام دے گا؟ نریندر مودی نے اپنا کام کر دیا ہے، اب آپ بھلے ہی یہ راگ الاپتے رہیے کہ اردو مسلمانوں کی زبان نہیں ہے۔
اس مسئلہ میں مسلمانوں کے مذہبی پیشواؤں اور قابل ذکر تعلیمی اداروں اور بیشتر اردو اخبارات کو پہلے تحقیق کرنی چاہئے تھی کہ حج پالیسی میں اس استثنائی جواز سے آیا وہ متاثر ہو بھی رہے ہیں؟ مرکزی حج کمیٹی کی نئی حج پالیسی کی سفارشات مرتب کرنے […]