کرکٹ سے متعلق ہر چھوٹی بڑی جانکاری اور اعدادوشمار سے آراستہ رسالہ‘کرکٹ سمراٹ’ اب شائع نہیں ہوگا۔تقریباً 42 برسوں تک پورے ملک میں کرکٹ شائقین کے لیے کسی پسندیدہ ناول کی طرح مقبول اس رسالے کی اشاعت لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوئے نقصان کی نذر ہو گئی۔
چنی گوسوامی 1962 کے ایشیائی کھیل کے گولڈ میڈل جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان رہے تھے۔ ایک کرکٹر کے طور پر انہوں نے 1962 اور 1973 کے بیچ 46فرست کلاس میچوں میں بنگال کی نمائندگی کی تھی۔
سال 1962 کے ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پی کے بنرجی ہندوستانی فٹ بال کے سنہری دور کے گواہ رہے۔انہوں نے ہندوستان کے لیے 84 میچ کھیل کر 65 گول کئے۔ پی کے بنرجی ارجن ایوارڈ پانے والے شروعاتی لوگوں میں سے ایک تھے۔ سال 1990 میں انہیں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔
ہندوستان سے باہر ہونے والے ایشین گیمز میں ہندوستان کی سب سے بہتر کارکردگی جکارتہ میں ہی رہی ہے۔1962میں جکارتہ میںیہاں ہندوستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
ترکی کے استانبول میں منعقد یاسر دوگو انٹرنیشنل رینکنگ ریسلنگ چمپئن شپ میں حالانکہ ہندوستان کی مشہور پہلوان ساکشی ملک نے مایوس کیا مگرکل ملا کر اس چمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل کے ساتھ ہندوستانی پہلوانوں نے دس میڈل جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
بی سی سی آئی کے نئے کنٹریکٹ کے تحت ایک طرف جہاں مردو ں کے لیے ایک نیا گریڈ اے پلس بنا کر انہیں سالانہ سات کروڑ دیا جائے گا وہیں دوسری طرف خواتین کےلیے پہلا اور ٹاپ گریڈ صرف اے ہے اور اس گریڈ میں شامل خاتون کھلاڑیوں کو صرف 50لاکھ روپئے ملیں گے۔