اقتصادی بحران

نشی کانت دوبے، فوٹو بہ شکریہ ، فیس بک

جی ڈی پی کو رامائن مہابھارت نہیں مان لینا چاہیے، مستقبل میں اس کی اہمیت نہیں رہے گی: بی جے پی ایم پی

بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے لوک سبھا میں یہ بات ایسے وقت میں کہی ہے جب رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نموگھٹ کر 4.5 فیصد پر رہ گئی ہے۔ گزشتہ چھ سالوں میں اقتصادی شرح نمو کی یہ سب سے سست رفتار ہے۔

فوٹو: دی وائر

اقتصادی بحران کو لے کر شیو سینا کا حکومت پر طنز کہا-اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی…؟

شیوسینا نے اپنے ماؤتھ پیس‘سامنا’میں فلم شعلہ کے اس ڈائیلاگ سے ملک میں اقتصادی بحران اور تیوہاروں کے موقع پر بازاروں سے غائب رونق کے لیے سرکار کی نوٹ بندی اور غلط طریقے سے جی ایس ٹی کونافذ کرنے کو ذمہ دار بتایا ہے۔

مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی کی سینئر رہنما اوما بھارتی (فوٹو : پی ٹی آئی)

سانسوں کی طرح معیشت بھی اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے: اوما بھارتی

دہرادون میں منعقد پروگرام میں بی جے پی کی سینئر رہنما اوما بھارتی نے کہا کہ جہاں تک اقتصادی بحران کے دور کی بات ہے، یہ سانسوں کے چڑھنے اور اترنے کی طرح ہوتا ہے۔ سانس نیچےاوپر ہوتی ہے لیکن جسم پورا چل رہا ہوتا ہے۔

8R4A7828.MOV.10_18_32_02.Still002

گارمنٹس سیکٹر میں بحران: کیا ہے اس’غیر معمولی‘ صورت حال کی وجہ؟

گراؤنڈ رپورٹ: مختلف شعبے میں اقتصادی بحران کے بیچ بڑے پیمانے پر روزگار کے جانے کا اندیشہ ہے۔ دی وائر نےا پنی اس گراؤنڈ رپورٹ میں گارمنٹس انڈسٹری کے ان ملازمین سے بات کی جنہوں نے الزام لگایا کہ پروڈکشن اور ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ سے وہ روزگار سے محروم ہوچکے ہیں ۔اس کے علاوہ ان یونین رہنماؤں سے بھی بات کی گئی جن کا دعویٰ ہے کہ اس سال غیرمعمولی اقتصادی بحران کی وجہ سے لوگوں کو اپنے روزگار سے محروم ہونا پڑا ہے۔

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل مودی(فوٹو : پی ٹی آئی)

بہار کے وزیر خزانہ سشیل مودی نے کہا، ساون-بھادو کے مہینے میں ہرسال رہتی ہے مندی

بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر خزانہ سشیل مودی نے کہا کہ ویسے تو ہرسال ساون-بھادو میں مندی رہتی ہے، لیکن اس بار مندی کا زیادہ شور مچاکر کچھ لوگ الیکشن میں اپنی شکست کی شرمندگی اتار رہے ہیں۔