انتخابی ضابطہ اخلاق

فوٹو : پی ٹی آئی

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن  سے 3 مہینے پہلے چیف الیکٹورل آفیسر کا تبادلہ

مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر اشونی کمار نے لوک سبھا الیکشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو معاملوں پر اپنی رپورٹ سونپی تھی۔ یہ رپورٹ لاتور اور وردھا میں مودی کی تقریر کو لےکر تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بی جے پی صدر امت شاہ (فوٹو : رائٹرس)

مودی-شاہ کو ملی کلین چٹ کو چیلنج دینے کے لئے نئی عرضی دائر کریں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کانگریس ایم پی سشمیتا دیو کی عرضی پر کوئی ہدایت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بارے میں شکایتوں پر فیصلہ کر لیا ہے۔ ایسی حالت میں ان احکام کو چیلنج دینے کے لئے نئی عرضی دائر کرنی ہوگی۔

(علامتی فوٹو : پی ٹی آئی)

الیکشن کمیشن کو بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ملی سب سے زیادہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایتں

اس لوک سبھا انتخاب کے دوران الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ملی کل شکایتوں میں سے 29 بی جے پی رہنماؤں، 13 کانگریس رہنماؤں، دو سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں اور ایک ایک ٹی آر ایس اور بی ایس پی رہنماؤں کے خلاف تھی۔

فوٹو: رائٹرس

مودی، شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، سپریم کورٹ میں کل ہوگی شنوائی

کانگریس وومین ونگ کی صدر سشمتا دیو نے عرضی دائر کر کے شکایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے واضح پابندی کے باوجود مودی اور شاہ نے نفرت پھیلانے والی تقریر کی اور آرمڈ فورسز کا اپنی ریلیوں میں استعمال کیا۔

گجرات کے احمد آباد میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد روڈشو کرتے وزیر اعظم نریندر مودی۔(فوٹو بہ شکریہ : اے اے آئی)

ووٹنگ  کے بعد نریندر مودی کے روڈ شو پر الیکشن کمیشن نے مانگی رپورٹ

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ احمد آباد میں وزیر اعظم نریندر مودی کے منی روڈ شو کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ایک کھلی جیپ کی سواری کی، سڑک پر چلے اور یہاں تک کہ ایک چھوٹی سی تقریر بھی کی۔