سال2017 میں ای پی ڈبلیومیگزین میں چھپے ایک مضمون کو لےکر اڈانی گروپ نے اس کے اس وقت کے ایڈیٹر اورمضمون کے شریک قلمکار پرنجوئے گہا ٹھاکرتا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اب گجرات کی ایک عدالت نے ٹھاکرتا کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔
خصوصی رپورٹ: سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ نے جن تھرمل پاور پلانٹ کی سات اکائیوں کی آلودگی کی سطح کی نگرانی کی تھی، ان میں سے پانچ طےشدہ معیارات کی تعمیل کر رہی تھیں۔ اڈانی پاور کی دو اکائیاں ان معیارات پر کھری نہیں پائی گئیں۔ 17 مئی کو وزارت ماحولیات نے بورڈ کے اعتراضات کو درکنار کرتے ہوئے تھرمل پاور پلانٹ کے فضائی آلودگی کےمعیار کو ہلکا کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ نے ٹاٹا پاور، اڈانی پاور اور ایسار پاور کو امپورٹ کیے گئے کوئلے کی اونچی لاگت کا بوجھ منتقل کرنے کے لیے کسی طرح کے Compensatory فیس نہیں لینے کا حکم دیا تھا۔