سی ایس او نے منگل کوقومی آمدنی کا پہلا اندازہ جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی شرح نمو میں گراوٹ کی اہم وجہ مینو فیکچرنگ کی شرح نمو کا گھٹنا ہے۔مالی سال2018-19 میں اقتصادی شرح نمو6.8 فیصدی رہی تھی۔
اس سے پہلے تین دوسری رپورٹس میں جولائی-ستمبر سہ ماہی کے دوران مکانوں کی فروخت میں ایک سے لےکر 25 فیصد گراوٹ کی جانکاری دی گئی تھی۔
مالی سال 2018سے19 کی چوتھی سہ ماہی میں جی ڈی پی شرح نمو 5.8 فیصد رہی جو چین کی جنوری-مارچ 2019 کو ختم سہ ماہی میں 6.4 فیصد اضافہ کے مقابلے کم ہے۔ قومی آمدنی پر سی ایس او کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018سے19 میں پورے سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو بھی گھٹکر پانچ سال کے کم از کم سطح 6.8 فیصد رہی ہے۔
ملک کی اکانومک گروتھ ریٹ اس مالی سال کی پہلی سہ ماہی ’اپریل-جون ‘میں 8.2فیصد رہی۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ’جنوری -مارچ ‘میں یہ 7.7فیصد رہی۔