ویڈیو: چاند کی سطح پر اترنے کے مرحلے میں چندریان -2کا وکرم لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں اسی مدعے پر میڈیا کوریج پر دہلی سائنس فورم کے سائنسداں ڈی رگھو نندن اورفلکیات کے سائنسداں امیتابھ پانڈے سے سینئر صحافی ارملیش کی بات چیت۔
ملکی تکنیک سے بنے چندریان-2 کو’ وکرم ‘ لینڈر اور ’پرگیان ‘ روور کے ساتھ گزشتہ 22 جولائی کو روانہ کیا گیا تھا۔’ وکرم ‘ لینڈر کا نام ہندوستانی خلائی ریسرچ پروگرام کے موجد ڈاکٹر وکرم اے سارابھائی کے نام پر رکھا گیا ہے۔
ہندوستان کا بغیر کسی خلاباز کے چاند کی طرف بھیجا جانے والا خلائی مشن چندریان دوئم منگل کو کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا۔ یہ بات ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے اِسروکی طرف سے بتائی گئی۔
ستمبر کے پہلے ہفتے میں چندریان -2 کے چاند پر اترنے کی امیدہے۔اسرو کے مطابق؛ یہاں اب تک کوئی ملک نہیں پہنچ پایا ہے۔ ایک ہفتہ پہلےاس مشن کو’تکنیکی خرابی‘ کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔