ایس ایس سی سی جی ایل 2017 کے امتحان کا پیپرلیک ہونے کے الزام میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے فروری 2018 میں نئی دہلی کے سی جی او کامپلیکس کے باہر کئی دنوں تک مظاہرہ کیا تھا۔
ایس ایس سی پیپر لیک معاملے کو اٹھانے والی تنظیم یووا-ہلّابول نے الزام لگایا کہ ایس ایس سی میں بد عنوانی کو بچانے کا کام وزیر اعظم نریندر مودی کے اشارے پر ہوا ہے۔
راہل کے وعدے میں ایک ڈیڈلائن ہے اور ایک نمبر ہے۔ مودی کی طرح ہرسال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کر کے دائیں بائیں کرنے کا پیٹرن نہیں ہے۔
اب تو وزیر اعظم نے نوکری کے بارے میں جھوٹ بولنابھی بند کر دیا ہے۔ کیا اس بار پچھلے انتخاب کی طرح 2 کروڑ کی جگہ 4 کروڑ روزگار دینے کا جھوٹا نعرہ آئےگا؟
انل امبانی گروپ پر 45000 کروڑ روپے کا قرض ہے۔ اگر آپ کسان ہوتے اور پانچ لاکھ کا قرض ہوتا تو سسٹم آپ کو پھانسی کا پھندا پکڑا دیتا۔انل امبانی قومی ورثہ ہیں۔یہ لوگ ہمارے جی ڈی پی کے علم بردار ہیں۔
سارا کھیل اشتہار نکالکر ہیڈلائن حاصل کرنے کا ہے۔ جب آپ جوائننگ لیٹر ملنے اور جوائننگ ہو جانے کا رکارڈ دیکھیںگے تو پتا چلےگا کہ یہ تقرریاں نوجوانوں کو ٹھگنے کے لئے نکالی جا رہی ہیں، نوکری دینے کے لئے نہیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سی بی ایس ای، ایس ایس سی پیپر لیک معاملے اور مودی حکومت کے خلاف حزب مخالف جماعتوں کے ذریعے عدم اعتماد تجویز لانے کی کوشش پر ونود دوا کا تبصرہ
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والانے اس معاملے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ؛یہ دوسرا ویاپم اسکیم ہے۔ساتھ ہی کانگریس رکن پارلیامنٹ ششی تھرور نے اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کی بات کہی ہے۔