ایل جی

دہلی: بی جے پی ایم پی نے مبینہ سرکاری زمینوں پر بنی مسجدوں کی لسٹ بناکر کارروائی کی مانگ کی

مغربی دہلی سے بی جے پی رکن پارلیامان پرویش صاحب سنگھ ورما نے دہلی میں مبینہ طور پر سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طور سے بنی 50 سے زیادہ مسجدوں، قبرستانوں اور مدرسوں کی لسٹ ایل جی کو سونپی ہے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ، 6 میں سے 4 معالے ایل جی کے حق میں

سپریم کورٹ نے دہلی حکومت اور ایل جی کے دائرہ اختیارات کو لے کر فیصلہ سنایا ہے، جس میں اینٹی کرپشن بیورو اور جانچ کمیشن کو مرکزی حکومت کے ماتحت رکھا گیا ہے جبکہ الیکٹرسٹی اور ریوینو محکمہ کو دہلی حکومت کے ماتحت رکھا گیا ہے۔

دہلی حکومت کے محکموں میں ہزاروں عہدے خالی، لیکن ہمیں بحالی کرنے کا اختیار نہیں: گوپال رائے

دہلی حکومت میں لیبر اینڈ امپلائمنٹ منسٹر گوپال رائے نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت کو سروس معاملے سے متعلق اختیارات دیے جاتے ہیں تو دہلی حکومت کے مختلف محکموں میں خالی عہدوں پر فوراً بحالیاں کی جائیں گی۔

کیا کیجریوال کے خلاف جاکر کانگریس نے اپنا نقصان کیا ہے؟

کانگریس کے لئے لازم ہے کہ دیگر پارٹیوں کے ساتھ معاملات میں وضع داری کا مظاہرہ کرے اور تدبر سے کام لے ورنہ کیجریوال کے ساتھ اس نے جو سلوک کیا وہ مستقبل میں کیجریوال سے زیادہ خود کانگریس کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

ویڈیو : ایل جی آفس میں اروند کیجریوال کا دھرنا

ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے دہلی کے ایل جی انل بیجل کے آفس میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے دھرنا دیے جانے پر دہلی یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر راج شری چندرا اور سابق اگریکلچر سکریٹری سراج حسین سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔