منسٹر آف اسٹیٹ فار ہوم افیئرس نتیانند رائے نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ 2017-18 کی لازمی سالانہ رپورٹ پیش نہیں کرنے کے لیے ایف سی آر اے کے تحت رجسٹرڈ 1808 تنظیموں کا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ حال ہی میں رد کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومت سے براہ راست یا بلاواسطہ طور پر امداد پانے والے اسکول، کالج اور ہاسپٹل جیسے ادارے بھی آر ٹی آئی قانون کے تحت شہریوں کو اطلاعات مہیا کرانے کے لئے باؤنڈ ہیں۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، این جی او کے اہلکاروں، ملازمین اور ہر ممبر کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ تبدیلی مذہب کرانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے لئے نہ تو اس کو سزا ہوئی ہے اور نہ ہی مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔
ماحولیاتی شعبہ کی غیر سرکاری تنظیم گرین پیس انڈیا اور AirVisual کی طرف سے حال ہی میں کیے گئے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ دہلی سے نزدیک گروگرام دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔
لو کمانڈوز نام کا این جی اودوسرے مذہب اور کمیونٹی میں شادی کرنے والے لڑکے لڑکیوں کو ملانے میں مدد کرتا ہے۔ادارے کے چیف سنجے سچدیو عامر خان کے ٹی وی شو-ستیہ میو جیتے میں نظر آنے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔
مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ ماہواری کے دوران اگر عورتیں یا لڑکیاں ادھر سے گزریں تو مندر ناپاک ہو جائے گا۔والدین کو ڈر ہے کہ اگر انھوں نے ماہواری کے وقت لڑکیوں کو اسکول بھیجا تو ان کو کمیونٹی سے نکال دیا جائے گا۔
الزام ہے کہ تیستا سیتلواڑ اور ان کے این جی او سبرنگ نے 2010 اور 2013 کے درمیان مرکزی وزارت ترقی انسانی وسائل سے 1.4 کروڑ روپے کی رقم حاصل کرنے کے لیے فراڈکیا۔
سروے کے مطابق، عالمی سطح پر پہلی بار میڈیا سب سے کم بھروسہ مند ادارہ بنا۔ بھروسے میں سب سے زیادہ کمی کے معاملے میں امریکہ اول رہا۔