راجستھان کے باڑمیر ضلع کا معاملہ ہے۔زمینی تنازعہ کے دوران آئی ٹی آئی کارکن سے مار پیٹ کی گئی تھی،اس سے انہیں اندرونی چوٹیں آئی تھیں۔الزام ہے کہ پولیس نے علاج کرانے کے بجائے ،انہیں حراست میں رکھا تھا۔
جانکاروں کا کہنا ہے کہ ٹونک سے یونس خان کو اتارنے کے پیچھے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ علاقہ مسلم اکثریت والا ہے۔
ذرائع کے مطابق باڑمیر کے صحافی درگ سنگھ راج پروہت کی گرفتاری کے معاملے پر بہار حکومت کے ذریعے بنائی گئی جانچ کمیٹی کی رپورٹ میں ایک اے ایس پی کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کی سفارش کی گئی ہے۔
باڑ میر کے رام سر میں 20 جولائی کو 22 سالہ دلت نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے معاملے میں گرفتار 2 ملزموں کو 7 دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیجا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جانچ جاری ہے۔