بدایوں گینگ ریپ: قومی کمیشن برائے خواتین کی رکن نے کہا-شام کو خاتون اکیلی نہیں گئی ہوتی تو شاید یہ واقعہ نہیں ہوتا
قومی کمیشن برائے خواتین کی رکن چندرمکھی دیوی نے بیان پر تنازعہ ہونے کے بعد معافی مانگ لی ہے۔ اتر پردیش کے بدایوں ضلع میں گزشتہ تین جنوری کی شام مندر گئیں ایک50سالہ خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی تھی۔