سری لنکا نے قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے ان پابندیوں کےمنصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے پچھلے ہفتے سوئٹزرلینڈ نے عوامی مقامات پر پوری طرح سے چہرہ چھپانے یا برقع پہننے پر پابندی لگانے کے لیے ووٹنگ کی تھی۔ 51.2 فیصدی رائے دہندگان نے اس تجویز کی حمایت کی تھی۔
ویڈیو: جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو ) میں 5 جنوری کو طلبا اور اساتذہ کے ساتھ ہوئے تشدد کے خلاف جے این یو طلبا کی حمایت میں جمعرات 9 جنوری کو ایم ایچ آر ڈی کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس وقت مبینہ طور پر پولیس کے تشدد میں کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ اسی مظاہرے میں شامل دو خواتین کا الزام ہے کہ ان کو برقع کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا اور ان پر حملہ کیا گیا۔دی وائر کے اویچل دوبے نے ان خواتین سے بات کی۔
اگر آپ برقع نہیں پہنتی ہیں تو آپ کو اس طریقے سے سزا دی جائے گی کہ آپ کی بیٹی آپ کی گود میں ہوگی اور آپ کے سر کے بال کاٹ دیے جائیں گے،اور اس طرح بال کاٹنے والے یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ دنیا کو فتح کر لیں گے۔