عدالت ایسے اصول نہیں بنا سکتی جو حکومت کے ذریعے منظور قانون کے برعکس ہوں : مرکزی حکومت
ایس سی ایس ٹی قانون سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو بڑی بنچ کو سونپنے کی گزارش کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کےکے وینو گوپال نے کہا کہ اس انتظام کی وجہ سے جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔