سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اس کومتضاد معاملے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیےکیونکہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ ہم اس پر شنوائی کریں گے۔ مرکز اور ریاستوں کو نوٹس جاری کیے جائیں جن پر چار ہفتے میں جواب دیا جائے۔
معاملہ بہار کے بھوج پور ضلع کے آرا کا ہے۔ مسہر کمیونٹی سے آنے والے آٹھ سالہ راکیش کی موت 26 مارچ کو ہو گئی تھی۔ ان کی ماں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے شوہرکی مزدوری کا کام بند تھا، جس کی وجہ سے 24 مارچ کے بعد ان کے گھر کھانا نہیں بنا تھا۔
جھارکھنڈ کے سمڈیگا میں 2017 میں سنتوشی نامی 11 سالہ ایک بچی کی بھوک کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔اس بچی کی ماں اور بہن نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔فیملی کا کہنا ہے کہ آدھار سے راشن کارڈ لنک نہیں ہونے کی وجہ سے ان کی فیملی کو راشن نہیں دیا گیا تھا۔
مشرقی دہلی کے منڈاولی میں گزشتہ جولائی مہینے میں تین بچیوں کی موت ہوگئی تھی ۔ بچیاں سگی بہنیں تھیں ۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کو کئی دنوں سے کھانا نہیں ملا تھا ۔ جانچ کے دوران بچیوں کے بدن میں کوئی زہر نہیں ملا ۔
گراؤنڈ رپورٹ : بہار کے بکسر ضلع کے کوران سرائے گاؤں میں دھنا دیوی کے دو بچوں گووندا اور اتوریا کی گزشتہ دنوں موت ہو گئی۔ دھنا دیوی کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت بھوک کی وجہ سے ہوئی ہے، لیکن انتظامیہ اس دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ بھوک نہیں بیماری کی وجہ سے وہ مرے ہیں۔
مشرقی دہلی کے منڈاولی علاقہ میں بھوک سے مرنے والی لڑکیوں کی عمر 2، 4 اور 8 سال تھی۔ مزدور باپ دو دن سے لاپتہ ہے۔ ماں ذہنی طور پر بیمار ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق وہ 8 دنوں سے بھوکی تھیں۔
ایسا نہیں ہے کہ صرف کارڈ ہولڈرہی اس نئے نظام سے ناخوش ہیں۔ کٹرپا گاؤں میں مہیلا سمیتی کی ارکان، جو راشن ڈسٹری بیوشن کا کام کرتی ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ان کا کام اب بہت زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔
جھارکھنڈ میں آدھار لنک نہ ہونے کی وجہ سے اکتوبر مہینے میں مبینہ طور پر بھوک سے تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ نئی دہلی : مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی ضرورت مند کو پی ڈی ایس کا فائدہ دینے سے […]
مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ نئی دہلی : بھوک سے موت کے خلاف مختلف تنظیموں نے آج رانچی کےالبرٹ اِکا چوک پرسماجی کارکنوں نے مظاہرہ کیا،ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ واضح ہو کہ8دنوں کی […]