اتر پردیش کے بہرائچ کے رہنے والے طالبعلم محمد مصباح ظفر کو پولیس نے 14 اگست کی آدھی رات کو حراست میں لیا تھا۔ ویسے تو ظفر کے خلاف کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے، لیکن پولیس نے انہیں 12 گھنٹے حراست میں رکھا تھا۔
بی جے پی سے استعفیٰ دینے والی ساوتری بائی پھولے نے کہا کہ نہ کھاؤںگا اور نہ کھانے دوںگا کی بات کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی خود گھوٹالےبازوں کے حصہ دار بن گئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیامنٹ میں اپنی من کی بات کہنے کی اجازت نہیں ملتی۔
اتر پردیش میں بہرائچ سے بی جے پی رکن پارلیامان ساوتری بائی پھولے نے پارٹی کی ممبرشپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اس معاملے میں رانا سلطان جاوید، ذیشان،ہارون خان، شفیق اور کنگ خان کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے،اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ جلوس میں شامل لوگ صرف جئے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے وہ تشدد میں شامل نہیں تھے ۔
ویڈیو: اتر پردیش کے گورکھپور اور اس سے لگے ضلعوں میں مختلف بیماریوں سے ہونے والی بچوں کی موت پر سینئر صحافی ابھیسار شرما کی گراؤنڈ رپورٹ۔
مظفر عالم نامی شخص نے سال 2009 میں ڈاکٹر کفیل اور ان کے بھائی عدیل احمد خان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ گزشتہ سنیچر کو کفیل خان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا حالانکہ بعد میں ان کو ضمانت مل گئی تھی۔
اتر پردیش کے بہرائچ ضلع اسپتال میں گزشتہ 45 دنوں میں 71 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کی وجہ سے اسپتال کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔