سماجی کارکن اور صحافی گوری لنکیش کا پانچ ستمبر 2017 کو ان کے گھر کے باہر گولی مارکر قتل کر دیا گیا تھی۔ ایس آئی ٹی نے بتایا کہ گرفتار ملزم گوری لنکیش کے قتل کی سازش کا حصہ ہے اور اس معاملے میں 18واں ملزم ہے۔
ایس آئی ٹی نے مشتبہ افراد سے ایک ڈائری بر آمد کی ہے جس میں فلمساز کرناڈ کے علاوہ گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ادیب بی ٹی للتا نایک، نیدومامیڈی مٹھ کے سربراہ ویربھدر چناملاسوامی اور سی ایس دوارکاناتھ کے نام شامل ہیں۔
پرشورام واگھمارےکو بنگلور میں تھرڈ اڈیشنل چیف مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔کورٹ نے اس کو 14 دنوں کی پولیس کسٹڈی میں بھیجا۔
پولیس کے ذریعے کورٹ کو سونپی گئی فارینسک رپورٹ کے مطابق گوری اور کلبرگی کے قتل میں استعمال ہوئی گولیاں 7.65 ایم ایم کیلیبر والی دیسی بندوق سے چلائی گئی تھیں۔
سینئر صحافی گوری لنکیش قتل معاملے میں 8 مہینے بعد ایس آئی ٹی نے چارج شیٹ داخل کیا ہے۔5ستمبر 2017کو بنگلور میں گوری کو ان کے گھر کے باہر گولی مار دی گئی تھی۔
قتل کے چھ ماہ بعد معاملے میں پہلی گرفتاری ہوئی۔ گزشتہ سال پانچ ستمبر کو سینئر صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کو بینگلورو میں قتل کر دیا گیا تھا۔