مناسب نمائندگی نہ ملنے کی وجہ سے نریندر مودی کابینہ میں شامل ہونے سے جے ڈی یو کے انکار اور بہار ریاستی کابینہ کی توسیع میں کسی بی جے پی رہنما کو جگہ نہ دینے کے سیاسی واقعے کو دونوں پارٹیوں کے درمیان بڑھتی تلخی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ حکومت میں علامتی طور پر شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگر حصہ داری ہوتو وہ سیٹوں کے حساب سے ہونی چاہیے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جھنجھر پور لوک سبھا سیٹ پر اپنی پارٹی کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگ رہے تھے جہاں پر 23 اپریل کو الیکشن ہے۔
بہار میں ہوئی ایک ریلی کے دوران وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پوچھا تھا کہ آپ لوگوں میں سے کس کو-کس کو پی ایم کسان سمان یوجنا کے دو ہزار روپے کی پہلی قسط مل گئی ہے؟ جن لوگوں کو ملی ہے وہ اپنا ہاتھ اٹھا دیجئے۔ لیکن […]