اتر پردیش کے کانپور شہر کے برہ علاقے کا معاملہ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ویڈیو میں کچھ لوگ ایک مسلمان رکشہ ڈرائیورکی پٹائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اس سےمبینہ طور پر‘جئے شری رام’کا نعرہ لگانے کو کہہ رہے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ رکشہ ڈرائیورکے ایک رشتہ دار کا اس کے پڑوسیوں کے خلاف زمین کو لےکرمقدمہ چل رہا ہے اور جولائی میں اس معاملے میں دونوں فریق نے ایک دوسرے کے خلاف کیس درج کرایا تھا۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، این جی او کے اہلکاروں، ملازمین اور ہر ممبر کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ تبدیلی مذہب کرانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے لئے نہ تو اس کو سزا ہوئی ہے اور نہ ہی مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔
گجرات اسمبلی میں وقفہ سوال کے دوران وزیر اعلیٰ وجئے روپانی نے بتایا کہ مذہب تبدیل کرنے کی اجازت مانگنے والے ہندوؤں میں سب سے زیادہ 474 لوگوں نے سورت سے،152 لوگوں نے جونا گڑھ سے اور 61 لوگوں نے آنند سے درخواست دی ہے۔
راجدھانی بھوپال کے کملا نہرو گرلس ہاسٹل کی طالبات نے وزیر اعلیٰ کو لکھا ہے کہ وارڈن مذہب بدلنے اور ان کے مذہب کے بارے میں تبلیغ کرنے کا دباؤ بناتی ہے ،منع کرنے پر بدسلوکی کی جاتی ہے۔
دلت اس سال جیند میں ہوئی ایک دلت لڑکی کے گینگ ریپ اور قتل کے معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کو زیادہ سخت بنانے کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعے ایک آرڈیننس لانے کی مانگ کو لے کر قریب 4 مہینے سے مظاہرہ کر رہے تھے۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت والی سہ رکنی بنچ نے کہا کہ ہادیہ بالغ ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق شادی کرسکتی ہے۔اس لئے ایجنسی اس کے نکاح کی جانچ نہیں کرسکتی ۔
ہادیہ کیس میں تبدیلی مذہب کی آزادی اور اس معاملے کودہشت گردی سے جوڑنے پر منیشا سیٹھی کا تبصرہ۔