ترنمول کانگریس

(فوٹو: پی ٹی آئی)

مغربی بنگال: انتخابی شکست کے بعد کئی علاقوں میں بی جے پی کارکنوں نے گھوم گھوم کر عوامی طور پر معافی مانگی

بیربھوم ضلع کے لابھ پور، بول پور اور سینتھیا سے لےکر ہگلی کے دھنیاکھلی میں بی جے پی کارکنوں نے رکشہ پر لاؤڈاسپیکر لگاکر اعلان کیا کہ انہیں بی جے پی کو لےکر غلط فہمی ہو گئی تھی اور اب وہ ٹی ایم سی میں جانا چاہتے ہیں۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ ٹی ایم سی کے ڈرانے دھمکانے کی وجہ سے کارکن ایسا کر رہے ہیں۔

(فوٹو بہ شکریہ: پی ٹی آئی)

2 سالوں میں سیاسی پارٹیوں کو ملا 985 کروڑ روپے چندہ، 915 کروڑ اکیلے صرف بی جے پی کو: رپورٹ

ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ2 مالی سالوں میں سیاسی پارٹیوں کو کارپوریٹ سے ملنے والے چندے میں 160 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن کو سیاسی پارٹیوں کے ذریعے چندہ دینے والوں کے پین کارڈ سمیت کئی ضروری جانکاریاں نہیں دی گئیں۔

امت شاہ کے روڈ شو کے بعد ہوئی توڑپھوڑ اور تشدد (فوٹو : پی ٹی آئی)

بنگال تشدد کے بعد ٹی ایم سی کو نشانہ بنانے والے  بی جے پی کے دعوے کتنے صحیح تھے؟ 

فیک نیوز راؤنڈ اپ: کیا بنگال میں پولیس نے ایک مسلم شخص کوگرفتار کیا جو بھگوا پوشاک اور تلک لگاکر تشدد میں ملوث تھا؟ راہل گاندھی کے ٹوئٹ میں نئے لفظ MODILIE کی حقیقت کیا ہے؟ کیا بی ایچ یو کے کنووکیشن میں طلبانے از خودگاؤن کو ترک کر کے ہندوستانی لباس میں اسناد قبول کیا؟

کولکاتہ میں گزشتہ منگل کو ہوئے روڈ شو کے دوران بی جے پی صدر امت شاہ۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

بی جے پی کارکنوں  نے ودیاساگر کا مجسمہ توڑا : ودیاساگر کالج کے پرنسپل

ودیاساگر کالج کے پرنسپل گوتم کنڈو نے کہا، ‘بی جے پی حامی پارٹی کا پرچم لئے ہمارے دفتر کے اندر گھس آئے اور ہمارے ساتھ بد سلوکی کرنے لگے۔ انہوں نے دستاویز پھاڑ دیے، دفتروں میں توڑپھوڑ کی اور جاتے وقت ودیاساگر کا مجسمہ توڑ دیا۔ انہوں نے دروازے بند کر دیے اور موٹرسائیکل کو آگ کے حوالے کر دیا۔ ‘

(فوٹو: رائٹرس / امت دوے)

اداریہ: نفرت بھری انتخابی سیاست پر الیکشن کمیشن کی خاموشی بھی جرم ہے

الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری صرف مثالی ضابطہ اخلاق ہی نہیں بلکہ عوامی نمائندگی قانون کو بھی برقرار رکھنا ہے، جس کے تحت وزیر اعظم سمیت مختلف بی جے پی رہنماؤں کی نفرت بھری تقریر جرم کے زمرہ میں آتی ہیں۔

مغربی بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش (فوٹو بشکریہ : ٹوئٹر / DilipGhoshBJP@)

مغربی بنگال بی جے پی صدر نے کہا، لوک سبھا انتخاب جیتنے لائق خاطر خواہ امیدوار نہیں

مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ریاست میں پارٹی کے پاس لوک سبھا انتخاب لڑنے اور جیتنے لائق امیدواروں کی کمی ہے۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے ریاست کی 42 لوک سبھا سیٹوں میں سے 23 جیتنے کا ہدف طے کیا ہے۔

FirhadHakim

آزادی کے بعد کولکاتہ کا پہلا مسلم میئر بننے والے فرہاد حکیم کی کہانی کیا ہے؟

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی نے فرہاد حکیم کو میئر بنا کر اقلیتوں اور ہندی بھاشیوں کو لبھانے کی کوشش کی ہے۔ حالانکہ، مانا جا رہا ہے کہ مسلمانوں کا بھروسہ ممتا بنرجی پر پہلے سے ہی بنا ہوا ہے۔

نئی دہلی  میں مودی حکومت کے خلاف بغاوتی رخ دکھانے والے بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ ممتا بنرجی۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

مغربی بنگال میں کیوں نہیں تھم رہا سیاسی تشدد کا سلسلہ؟

 بی جے پی مسلمانوں کا ڈر دکھاکر ہندوؤں کا پولرائزیشن کر رہی ہے اور ترنمول کانگریس بی جے پی کا خوف دکھاکر مسلمانوں کا ووٹ اپنے حق میں کر رہی ہے۔ اس سے ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور بڑھے‌گی اور بنگال تشدد کی آگ میں جھلسے‌گا۔ ترنمول […]