سپریم کورٹ نے تین کروڑ راشن کارڈ رد کر نے کو بے حدسنگین معاملہ بتایا، مرکز اور ریاستوں سے مانگا جواب
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اس کومتضاد معاملے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیےکیونکہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ ہم اس پر شنوائی کریں گے۔ مرکز اور ریاستوں کو نوٹس جاری کیے جائیں جن پر چار ہفتے میں جواب دیا جائے۔