جرنلسٹ کا قتل

صحافی سندیپ کو دو اجنبی ہسپتال کے بجائے پوسٹ مارٹم ہاؤس کیوں لےکر گئے تھے؟

ایمبولینس کے ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ زخمی سندیپ کو ہسپتال لے جانے کے لئے موقع واردات پر پہنچے تو دو اجنبی شخص ایمبولینس میں گھس آئے۔ انہوں نے سندیپ کو ہسپتال کے ٹراما سینٹر لے جانے کے بجائے سیدھے پوسٹ مارٹم ہاؤس لے جانے کو کہا تھا۔

مدھیہ پردیش : ریت مافیااورپولیس کااسٹنگ کرنےوالےصحافی کاقتل

بھنڈکے صحافی سندیپ شرما کے مافیا اور پولیس کی ملی بھگت کا انکشاف کرنے کے بعد سے ان کو جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی تھی۔وزیر اعظم مودی اور وزیراعلیٰ شیوراج کو خط لکھ‌کر انہوں نے تحفظ دینے کی مانگ بھی کی تھی۔