بہار پولیس نے کہا کہ ملزمین کے خلاف شرارت بھرے الزام لگائے گئے ہیں اور ان کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔اس معاملے کو لے کر ایف آئی آر درج کروانے والے مقامی وکیل سدھیر کمار اوجھا پر کارروائی کی جائے گی۔
تین اکتوبر کو بہار کورٹ کے حکم پر مؤرخ رام چندر گہا، فلم ساز منی رتنم، اپرنا سین، شیام بینیگل، انوراگ کشیپ سمیت 49 ہستیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان لوگوں نے ماب لنچنگ کے بڑھ رہے واقعات کو لےکر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو خط لکھا تھا۔
ملک بھر میں ماب لنچنگ کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھنے والی مختلف شعبوں کے 49 شخصیات کے خلاف سیڈیشن اور امن و سکون میں خلل ڈالنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
بہار کے وکیل سدھیر کمار اوجھا کی جانب سے دو مہینہ پہلے دائر کی گئی ایک عرضی پر چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ سوریہ کانت تیواری کی ہدایت کے بعد یہ ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔
ملک میں ماب لنچنگ اور ہیٹ کرائم کی بڑھتی تعداد کو دیکھ کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ منگل کو شیام بینیگل سمیت 49 شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھکر کہا تھا کہ مسلمانوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ہو ر لنچنگ کے واقعات فوراً رکنے چاہیے۔
گزشتہ 23 جولائی کو فلم ساز اڈور گوپال کرشنن کے علاوہ مختلف شعبوں کی 49 شخصیات نے ملک میں مذہبی شناخت کی وجہ سے ہو رہے جرائم اور ماب لنچنگ کے بڑھتے معاملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا۔
گلوکارہ شبھا مدگل، اداکارہ کونکنا سین شرما، فلم ساز شیام بینیگل، انوراگ کشیپ، اپرنا سین اور منی رتنم سمیت مختلف شعبہ کی کم سے کم 49 شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھکر کہا ہے کہ مسلمانوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ہو رہے لنچنگ کے واقعات فوراً رکنے چاہیے۔