گجرات: امتحان میں دھاندلی کے خلاف مظاہرہ کر رہے 700 طلبا کو حراست میں لیا گیا
ریاست میں 17 نومبر کو جونیئر کلرک اور آفس اسسٹنٹ کی بحالی کے لیے امتحان ہوئے تھے۔ گاندھی نگر میں طلبا نے اس کاسوال نامہ لیک ہونے اور بے ضابطگی کا الزام لگاتے ہوئے بڑی تعداد میں مظاہرہ کیا اور امتحان رد کرنے کی مانگ کی۔ اس کے بعد پولیس نے مظاہرہ کر رہے طلبا کو حراست میں لے لیا۔