ویڈیو: وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ نے پورے ملک میں این آر سی نافذ کرنے کے لیے 2024 کی مدت کار طے کر دی ہے ۔آخر کیا وجہ ہے کہ بی جے پی این آر سی کو پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتی ہے۔ اسی مدعے پر دی وائر کی ڈپٹی ایڈیٹر سنگیتا بروآ پیشاروتی ، سینئر صحافی گوتم لاہڑی اور ہیومن رائٹس کارکن روی نائر سے سینئر صحافی ارملیش کی بات چیت۔
جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات سے پہلے ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر اور بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ 2024 سے پہلے ملک کے ایک ایک گھس پیٹھیوں کو چن-چن کر نکالنے کاکام بی جے حکومت کرنے والی ہے۔
بہار میں بی جےپی کی ایک اور اتحادی جےڈی یو نے بھی جھارکھنڈ انتخاب میں اکیلے اترنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں، جھارکھنڈ میں بی جےپی کی اتحادی ایےجےایس یو نے بھی بی جےپی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف اپنے امیدوار اتارنے کا ایک طرفہ اعلان کر دیا ہے۔
ریاست میں 30 نومبر کو پہلے مرحلے ، سات دسمبر کو دوسرے مرحلے، 12 دسمبر کو تیسرے مرحلے، 16 دسمبر کو چوتھے اور 20 دسمبر کو پانچویں ااورآخری مرحلے کی ووٹنگ ہوگی۔