تلنگانہ کی رہنے والی دہلی کے لیڈی شری رام کالج کی ایک اسٹوڈنٹ نے تین نومبر کو حیدرآباد کےاپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی۔ کمزوراقتصادی پس منظر سے آنے والی اسٹوڈنٹ نے اپنے سوسائیڈ نوٹ میں لکھا کہ وہ اپنی فیملی پر بوجھ نہیں بننا چاہتی تھیں اورتعلیم کے بغیرزندگی انہیں منظور نہیں تھی۔
ہندوستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کی دوڑ اور بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بوجھ تلے دب کر طلبا کی خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سمڈیگا ضلع کا معاملہ۔ دونوں خاتون سنیچر سے لاپتہ تھیں۔ رشتہ داروں کا الزام ہے کہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔
راجسمند ضلع کے کانکرولی پیپلی آچاریان گاؤں میں ایک کسان لیہرولال کیر نے مبینہ طور پر فصل برباد ہونے پر خودکشی کر لی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ بینک سے قرض نہ ملنے پر مجبوراً ساہوکار سے قرض لینا پڑا تھا، اس لئے حکومت کی قرض معافی سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں۔
سب سے زیادہ 14 بچوں نے سال 2017 میں خودکشی کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یکطرفہ پیار، گھر یلو مسائل، جسمانی سزا، کلاس میں بے عزتی، پڑھائی کا دباؤ، ڈپریشن اور دوستوں کے درمیان لڑائی خودکشی کی اہم وجوہات ہیں۔