سپریم کورٹ نے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ پر مرکزی حکومت کی ریویوعرضی کومنظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا ہے۔ مارچ 2018 میں سپریم کورٹ نے اس میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ایکٹ میں معاملہ درج ہونے پر فوراً گرفتاری نہیں ہوگی اور شروعاتی جانچکے بعد ہی کارروائی کی جائےگی۔
ایس سی ایس ٹی قانون میں پارلیامنٹ کے مانسون سیشن میں ترمیم کرکے اس کی پہلے والی صورت کو بحال کیا گیا ہے ۔ اس قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
دلت تنظیموں نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ ان کی مانگ نہیں مانی گئی تو وہ 9 اگست کو پھر آندولن کے لیے سڑکوں پر اتریں گی۔
ذات کو لے کرتشدد ایک مدت سے مہاراشٹر کی تہذیب کا حصہ رہا ہے۔ یہاں ہندتووادی سیاست کا فروغ کوئی ایک دن میں نہیں ہوا ہے۔ اس کو کئی دہائیوں تک فعال طریقے سے کھاد اور پانی دینے کا کام کانگریس اور این سی پی نے کیا۔
دلت پینتھر کن حالات میں وجود میں آیا، اور اس کی کیا سرگرمیاں رہی تھیں، یہ جاننا بےحد دلچسپ ہوگا۔ اس کتاب کے مصنف جے۔ وی۔ پوار دلت پینتھر کے بانیوں میں ہیں۔