دہلی اسمبلی انتحاب

دہلی کے سرکاری اسکول پر اروند کیجریوال کے دعووں پر کیا بولے لوگ؟

ویڈیو: 2015 میں دہلی اسمبلی الیکشن جیتنے کے بعد کیجریوال حکومت نے سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ گزشتہ 5 سال میں سرکاری اسکول اور ایجوکیشن کتنی بدلی، اس پر بچوں، اساتذہ اور گارجین سے ریتو تومر کی بات چیت۔

یوپی کے سابق  ڈی جی پی نے الیکشن کمیشن  سے سیاسی پارٹیوں کے آئی ٹی سیل پر روک لگا نے کو کہا

اتر پردیش کے سابق ڈی جی پی نے کہا ہے کہ یہ فیک نیوز کاوقت ہے، جس سے تشدد،فساد اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ اس طرح کے حالات کوالیکشن کمیشن کے ذریعے قابو میں کیا جا سکتا ہے۔

دہلی اسمبلی انتخاب: کیا ہے گاندھی نگر کے رائے دہندگان کا موڈ؟

ویڈیو: ایشیا کے کپڑوں کے سب سے بڑے بازاروں میں سے ایک دہلی کے گاندھی نگر سے عام آدمی پارٹی کے نوین چودھری ، بی جے پی کے انل واجپائی اور کانگریس کے ارویندر سنگھ لولی میدان میں ہیں ۔ یہاں کے لوگوں سے جی ایس ٹی ، سیلنگ کے علاوہ بجلی ، پانی سڑک اور صحت کے مدعوں پر وشال جیسوال کی بات چیت۔

دہلی اسمبلی انتخاب: کیا کہتے ہیں سیلم پور کے رائے دہندگان؟

ویڈیو: دہلی کے سیلم پور اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے متین احمد، بی جے پی کے کوشل مشرا اور عآپ کے عبدالرحمن انتخابی میدان میں ہیں ۔ آئندہ 8 فروری کو ہونے والے انتخاب کے مدنظر وہاں کے مقامی مدعوں پر سیلم پور کے رائے دہندگان سے سرشٹی شریواستو کی بات چیت۔

متنازعہ ٹوئٹ کو لے کر بی جے پی امیدوار کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج

دہلی کے ماڈل ٹاؤن اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کپل مشرا نے 8 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخاب کو ہندوستان بنام پاکستان کامقابلہ بتاکرایک ٹوئٹ کیا تھا۔ ٹوئٹر نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے بعد یہ متنازعہ ٹوئٹ ہٹا دیا ہے۔