سپریم کورٹ نے دہلی حکومت اور ایل جی کے دائرہ اختیارات کو لے کر فیصلہ سنایا ہے، جس میں اینٹی کرپشن بیورو اور جانچ کمیشن کو مرکزی حکومت کے ماتحت رکھا گیا ہے جبکہ الیکٹرسٹی اور ریوینو محکمہ کو دہلی حکومت کے ماتحت رکھا گیا ہے۔
سونیا وہار کیسا علاقہ ہے یہ عدالت نہیں جانتی لیکن حکومت کے کسی بھی منصوبے سے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہو یہ قابل قبول نہیں ہے ۔
سپریم کورٹ نے ایل جی کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس پاور ہے ،ہم سوپر مین ہیں،لیکن لگتا ہے کہ آپ کچھ کریں گے نہیں ۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور ایل جی انل بیجل کے بیچ تنازعے پر آئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ونود دوا کا تبصرہ
سپریم کورٹ نے کہا کہ ایل جی کے پاس آزادانہ اختیارات نہیں ہیں۔ پولیس ، زمین اور پبلک آرڈر کے علاوہ دہلی اسمبلی کوئی بھی قانون بنا سکتی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ایل جی دفتر پر دھرنے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قتل کی مبینہ سازش پر ونود دوا کا تبصرہ۔