گزشتہ جون مہینے میں نچلی عدالت نے گئو کشی کے لئے گجرات مویشی تحفظ (ترمیم) ایکٹ 2017 کے تحت راجکوٹ ضلع کے سلیم مکرانی کو دس سال کی سزا سنائی تھی۔ ہائی کورٹ نے اس کو رد کرتے ہوئے سلیم کی فوراً رہائی کا حکم دیا ہے۔
ملک میں پہلی بار گئو کشی پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ستار کولیا نامی ایک شخص نے سلیم پر بچھڑا چرانے اور اس کو مار کر اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب میں پروسنے کا الزام لگایا تھا۔
راج کوٹ کے شاپر انڈسٹریل علاقہ میں ایک کارخانہ کے باہر کچرا چن رہے جوڑے کو بےرحمی سے پیٹا گیا، جس کے بعد شوہر کی موت ہو گئی اور بیوی شدیدطور پر زخمی ہے۔
کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ بی ایس یدورپا کو غیر قانونی کان کنی معاملے میں بد عنوانی کی وجہ سے 2011 میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ حالانکہ 2016 میں اسپیشل سی بی آئی عدالت نے ان کو اس معاملے سے بری کر دیا تھا۔
گجرات میں جن سنگھ کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ایک وجوبھائی نے سال 2002 میں نریندر مودی کے لئے اپنی روایتی اسمبلی سیٹ چھوڑ دی تھی۔ نئی دہلی: کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والا گجرات میں بی جے پی کے سب سے سینئر رہنماؤں میں سے ایک رہے […]