پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت بھی جون مہینے میں کم سے کم 15.58 کروڑ مستحق لوگوں کو راشن نہیں ملا ہے۔ کم بٹوارےکی وجہ سےاب مرکزی حکومت نے آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت مہاجر مزدوروں کو راشن دینے کی طے مدت کو بڑھاکر 31 اگست 2020 کر دیا ہے۔
انٹرویو: کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن میں غریبوں کی ا مداد کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا، جس کو زمین پر اتارنے کا ذمہ وزارت برائے صارفین امور، غذا اورعوامی تقسیم کو ملا تھا۔ اس بارے میں وزیررام ولاس پاسوان سے بات چیت۔
اتر پردیش کے تمام 75 اضلاع میں راشن سسٹم میں شفافیت لانے کے مقصد سے کوٹہ کی دکانوں پر ای-پاش مشین لگاکرراشن دینے کا انتظام کیا گیا ہے، لیکن اس سے معاشی طور پر کمزور لوگوں کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔
حقوق انسانی کے وکیل پرشانت بھوشن کا کہنا ہے کہ جب تک یہ مدعے سیاسی نہیں بنتے، حکومت کے کان نہیں کھلیںگے۔