رام دیو

پتنجلی ریسرچ فاؤنڈیشن ٹرسٹ کو چندے میں دی گئی رقم  پر ملے گی ٹیکس میں چھوٹ

سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ جو کمپنیاں 2021-22 سے 2026-27 کے دوران پتنجلی ریسرچ فاؤنڈیشن ٹرسٹ کو جو پیسہ چندے کے طور پر دیں گی وہ اس پر ٹیکس چھوٹ کا دعویٰ کر سکتی ہیں۔

اتر پردیش: یونیورسٹی کے نصاب میں رام دیو اور یوگی آدتیہ ناتھ کی کتابیں شامل

میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے فلاسفی کےنصاب میں رام دیو کی یوگ چکتسا رہسیہ سمیت چنندہ کتابوں کو شامل کیا گیا ہے۔یہ کتاب بیماری سے لڑنے میں یوگ کی اہمیت پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کتاب ہٹھ یوگ سوروپ ایوں سادھنا بھی نصاب میں شامل کی گئی ہے۔

رام دیو نے کہا، مدر ٹریسا عیسائی تھیں ، اس لیے ان کو بھارت رتن دیا گیا

رام دیو نے بھارت رتن میں کسی بھی ہندو سنت کو شامل نہیں کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھگوا دھاری سنیاسی کو بھی اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جانا چاہیے۔دریں اثنابھوپین ہزاریکا پر مبینہ تبصرے کو لے کر سینئر کانگریسی رہنما ملیکارجن کھڑگے کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

بابا رام دیو کو ملی 401 بیگھہ زمین کا ریگولیشن نہیں کرے گی وسندھرا حکومت، رد ہوگی لیز

دی وائر نے 20 جون کو شائع اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ راجستھان کی وسندھرا راجے حکومت نے ریگولیشن کو طاق پر رکھ کر کرولی ضلع میں مندر ٹرسٹ کی زمین بابا رام دیو کو لیز پر دے دی ہے۔