رندیپ سنگھ سرجے والا

ہندوستان کے دورے پر وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے مذہبی آزادی کا مدعا اٹھائیں گے ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے آئندہ دو روزہ ہندوستان کے دورے سے پہلے وہائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ دنیا اپنی جمہوری روایات اورمذہبی اقلیتوں کا وقار بنائے رکھنے کے لیے ہندوستان کی جانب دیکھ رہی ہے۔

احمد آباد: نمستے ٹرمپ پروگرام کی تیاری میں لگے افسروں کو منتظمین کی نہیں  ہے جانکاری

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ 24 فروری کو احمد آباد میں ہونے جا رہے نمستے ٹرمپ پروگرام کا انعقاد ایک نئی تشکیل شدہ تنظیم ڈونالڈ ٹرمپ ناگریک ابھینندن سمیتی کر رہی ہے۔ حالانکہ اس پروگرام کی تیاری میں لگے افسر اس کمیٹی سے واقف نہیں ہیں۔

راہل گاندھی کی شہریت پر اٹھے سوال، پرینکا نے کہا-پورے ہندوستان کو معلوم ہے راہل ہندوستانی ہیں

وزارت داخلہ نے ایک خط میں کہا کہ اس کو بی جے پی ایم پی سبرامنیم سوامی کی طرف سے عرضی ملی ہے، جس میں راہل گاندھی کو برٹش شہری بتایا گیا ہے۔ وہیں، کانگریس نے کہا کہ راہل پیدائشی ہندوستانی شہری ہیں، لیکن’فرضی ڈسکورس’کے ذریعے بےروزگاری اور زرعی بحران جیسے خالص مدعوں سے دھیان بھٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جب بھگوان سب کی خواہشات پوری نہیں کر سکتے تو ایم پی کیسے کر سکتا ہے: بی جے پی رہنما مہیش شرما

اتر پردیش کے بلند شہر میں ایک پروگرام کے دوران مرکزی وزیر اور گوتم بدھ نگر سے ایم پی مہیش شرما نے کہا کہ جب بھگوان نے ہمیں دنیا میں بھیجا ہے تو کھانے ، کپڑے ، گھر ، روزگار اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری اسی کی بنتی ہے۔

اگستا ویسٹ لینڈ: کرشچین مشیل کا دعویٰ، راکیش استھانا نے دی تھی زندگی جہنم بنانے کی دھمکی

اگستا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھوٹالہ میں 6 کروڑ یورو کی دلالی کے ملزم برٹش نژاد مشیل نے کہا کہ میرے بغل والا قیدی چھوٹا راجن ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ میں نے کیا جرم کیا ہے کہ مجھے ان لوگوں کے ساتھ رکھا جا رہا ہے جنہوں نے کئی قتل کئے ہیں۔

فوج سرحد سنبھال رہی ہے اور پردھان سیوک بوتھ سنبھال رہے ہیں: کانگریس

سرجے والا نے کہا، کانگریس نے آج جمعرات کو ہونے والی اہم سی ڈبلیو سی کی میٹنگ اور ریلی کو رد کر دیا۔ ملک اور سب جماعت آرمڈ فورسز کے ساتھ ہیں،لیکن مودی جی ویڈیو کانفرنسنگ کا ریکارڈ بنانے کو بے چین ہیں۔

پاکستان کو دہشت گرد مخالف بتا کر اس کو 20 ارب ڈالر دینے والے کو پی ایم نے گلے کیوں لگایا: کانگریس

کانگریس نے کہا؛مودی جی، کیا آپ سعودی عرب سے کہیں گے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جاری اس مشترکہ بیان سے پیچھے ہٹے جس میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی ہندوستان کی مانگ کو تقریباً خارج کر دیا گیا ہے۔

دیپک مشرا کی قیادت میں سپریم کورٹ صحیح سمت میں نہیں جا رہا تھا: جسٹس کرین جوزف

گزشتہ 30 نومبر کو ریٹائر ہوئے جسٹس جوزف نے 12 جنوری کو کیے پریس کانفرنس کے سیاق میں کہا کہ انھوں نے کورٹ کے مسائل کے بارے میں سابق چیف جسٹس دیپک مشرا کو بتایا تھا۔ لیکن جب کوئی حل نہیں نکلا تو میڈیا کے سامنے آنا پڑا۔

کانگریس کا الزام ؛ مودی حکومت نے اگستا ویسٹ لینڈ معاملے میں سونیا گاندھی کے خلاف سازش رچی

معاملے کے ایک ملزم کرشچین مشیل کی بہن اور وکیل نے الزام لگایا ہے کہ ہندوستانی جانچ افسروں نے مشیل سے یہ پیشکش کی تھی کہ اگر وہ قبول‌کر لے کہ جس وقت وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر ڈیل ہوئی ، وہ ذاتی طور پر سونیا گاندھی کو جانتا تھا تو اس کو رہا کر دیا جائے‌گا۔