ریپ متاثرین

فوٹو: پی ٹی آئی

حیدر آباد ریپ متاثرہ کی پہچان بتانے پر دہلی ہائی کورٹ نے مرکز اور میڈیا اداروں کو نوٹس دی

حیدر آباد میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل معاملے میں میڈیااداروں کے ذریعے متاثرہ کی پہچان اجاگر کرنے کو لےکر دہلی کے ایک وکیل نے عرضی دائر کی ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت ہے کہ بنا عدالت کی اجازت کے کسی بھی حالت میں متاثرہ کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

دہلی وومین کمیشن کی چیف سواتی مالیوال نے شیئر کیا ریپ ویڈیو، پھر ڈیلیٹ کر مانگی معافی

سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بعد سواتی مالیوال نے کہا کہ ویڈیو شیئر کرنے کا مقصد مجرم کی پہچان کروانا تھا۔حالانکہ، میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دیا ہے اور پولیس سے رپورٹ مانگی ہے۔ اگر میں نے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو معافی مانگتی ہوں۔

مدراس ہائی کورٹ/فوٹو: پی ٹی آئی

ریپ متاثرہ میڈیکل بورڈ کی منظوری کے بغیر کرا سکتی ہیں اسقاط حمل: مدراس ہائی کورٹ

مدراس ہائی کورٹ نے کہا کہ میڈیکل ٹرمینشن آف پریگننسی قانون، 1971 کی دفعہ 3 کے اہتماموں کے تحت اسقاط حمل کرایا جا سکتا ہے۔ متاثرہ کو بےوجہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لئے مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

ریپ اور جنسی استحصال کی خبریں؛ پریس کاؤنسل ، ایڈیٹرس گلڈ کی غیر موجودگی پر سپریم کورٹ نے جتائی ناراضگی

میڈیا کے ذریعے ریپ اور جنسی استحصال کی پہچان پبلک کرنے سے جڑے معاملوں کے بارے میں پریس کاؤنسل آف انڈیا، ایڈیٹرس گلڈآف انڈیااور انڈین براڈ کاسٹنگ فیڈریشن اور نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی کو سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا تھا۔