ایس پی جی سکیورٹی ملک میں دی جانے والی اعلیٰ ترین سکیورٹی ہے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹائے جانے کے بعد اب یہ سکیورٹی صرف وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو ہی حاصل ہے۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر ریاست کے لئے الگ وزیر اعظم کی ان کی مانگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں ان رہنماؤں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ ایسی مانگ جاری رکھتے ہیں، تو ہمارے پاس آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو رد کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے پریس سے بات کرتے تھے اور ہر غیر ملکی سفر کے بعد پریس کانفرنس کرتے تھے۔ سنگھ کے اس بیان کو میڈیا سے بات چیت نہ کرنے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔