ویڈیو: گزشتہ سال سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے راجیہ سبھا میں بتایا تھا کہ پچھلے پانچ سالوں میں غلاظت صاف کرنے میں ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ تاہم، صفائی کرمچاری آندولن کے کنوینر بیزواڑا ولسن کے مطابق، اسی کام کو کرتے ہوئے گزشتہ پانچ سالوں میں535 افراد کی جان گئی۔ ملک بھر میں صفائی ملازم سیور صاف کرنےکے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اس بارے میں بیزواڑا ولسن سے بات چیت۔
سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے مطابق، مئی میں ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح 7.1 فیصد رہی۔ اعداد و شمار بنیادی طور پر دعویٰ کرتے ہیں کہ مناسب نوکری نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہوکر کام کرنے کی عمر کے 90 کروڑ ہندوستانیوں میں سے نصف،بالخصوص خواتین نےنوکریوں کی تلاش ہی چھوڑ دی ہے۔
دیہی ترقیات کی وزارت کی سوشل آڈٹ یونٹ کے ذریعے سال 2017-18 سے 2020-21 کے دوران 2.65 لاکھ گرام پنچایتوں کا سوشل آڈٹ کیا گیا تھا، جس مین اس ہیراپھیری کا پتہ چلا ہے۔ اس میں سے محض ایک فیصدی سے زیادہ یعنی کہ تقریباً 12.5 کروڑ روپے ہی وصول کیے جا سکے ہیں۔
یہ سروے جولائی 2018 سے دسمبر 2018 کے بیچ میں کرایا گیا تھا۔ سوچھ بھارت مشن ڈیٹا بیس کے مطابق اس وقت تک ہندوستان کے 95 فیصد گھر کھلے میں قضائےحاجت سے آزاد ہو چکے تھے۔ حالانکہ این ایس او سروے میں پایا گیا کہ صرف 71 فیصد گھر ہی کھلے میں قضائےحاجت سے آزاد ہو پائے تھے۔
دی وائر کی خصوصی رپورٹ: ایک جولائی، 2017 کوکرشی کلیان سیس ختم کر دیا گیا تھا، لیکن آر ٹی آئی سے ملی جانکاری بتاتی ہے کہ عوام سے اب بھی یہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
ایک جولائی2017 کو سوچھ تا سیس کو ختم کر دیا گیا تھا، لیکن آر ٹی آئی سے ملی جانکاری بتاتی ہے کہ عوام سے اب بھی یہ سیس وصول کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو: میلا ڈھونے کے کام سے جڑے مزدوروں کے موجودہ حالات اور بازآبادکاری پر صفائی کرمچاری آندولن کے کوآرڈینیٹر اور میگسیسے ایوارڈ پانے والے بیزواڑا ولسن سے سرشٹی شریواستوا کی بات چیت۔
ٹانڈا سے بی جے پی ایم ایل اے سنجو دیوی کے امبیڈکر کے مجسمہ کو بھگوا پہنانے پر ہوا تنازعہ ، ایم ایل اے بولیں، بھگوا عام رنگ ہے اس کو سیاست سے نہ جوڑیں۔
منریگا اب کام کا حق دینے کے بجائے سوچھ بھارت مشن، پردھان منتری آواس یوجنا اور آئی سی ڈی ایس (Integrated Child Development Services) جیسے پروگراموں کی ضروریات پورا کرنے کا ذریعہ زیادہ بن گیا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیےسیاست میں زبان کی شائستگی اور سوچھ بھارت ابھیان پر ونود دوا کا تبصرہ