سی بی آئی

 نتن اور چیتن سندیسرا

ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے باوجود ایس بی آئی نے دیا تھا اسٹرلنگ گروپ کو 1300 کروڑ روپے کا قرض

2012 میں تقریباً 81 کروڑ روپے کا قرض نہ چکانے پر اسٹیٹ بینک آف میسور نے اسٹرلنگ گروپ کے خلاف معاملہ درج کروایا تھا۔ 2014 میں اس کے پرموٹرس کو ول فل ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا۔ لیکن 2015 میں آر بی آئی کے اصول کے خلاف گروپ کی ایک کمپنی کو اسٹیٹ بینک کے کنسورٹیم کے ذریعے لون دیا گیا۔

ایم ایم کلبرگی/ فوٹو:ٹوئٹر/@Prajavani

ایم ایم کلبرگی پر گولی چلانے والے کو ان کی بیوی نے پہچانا

اگست 2015 میں کرناٹک کے دھارواڑ میں ایم ایم کلبرگی کو ان کے گھر کے دروازے پر گولی مار‌کر قتل کر دیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کی شناخت پریڈ میں ان کی بیوی نے سناتن سنستھا سے جڑے ایک ملزم کو پہچان لیا ہے۔

ہرین پانڈیا (فائل فوٹو، السٹریشن : دی وائر)

ہرین پانڈیا قتل معاملہ: سپریم کورٹ نے گجرات ہائی کورٹ کا فیصلہ کیا تبدیل، سبھی 21 ملزمین کو مجرم ٹھہرایا

مارچ 2003 میں گجرات کی نریندر مودی حکومت کے وزیر داخلہ ہرین پانڈیاکا احمد آباد میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ نچلی عدالت نے سبھی ملزمین کو 5 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا سنائی تھی،جس کو پلٹتے ہوئے ہائی کورٹ نے ان کو بری کر دیا تھا۔

نریندر دابھولکر (فوٹو :پی ٹی آئی)

دابھولکر قتل معاملہ: ملزم کا اقبالیہ بیان-1 گولی سر میں ماری، دوسری آنکھ میں

ملزم نے بتایا کہ اس سے رائٹ ونگ گروپ کے ممبروں نے رابطہ کیا تھا۔انھوں نے ہندو مذہب پر تقریر ، گئو کشی، مسلم شدت پسندی اور لو جہاد پر ویڈیو دکھائے ۔اس کے علاوہ بندوق چلانے اور بم بنانے کی ٹریننگ دی گئی۔

گووند پانسرے/فوٹو: پی ٹی آئی

گووند پانسرے قتل معاملے میں ہندوتوا کارکن شرد کالسکر گرفتار

سی بی آئی کا کہنا ہے کہ گووند پانسرے کے قتل کے علاوہ شرد کالسکر کا نام سماجی کارکن نریندر دابھولکر اور گؤری لنکیش کے قتل کے معاملے میں بھی سامنے آیا تھا اور ان معاملوں میں اس کی گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

پانچ سال میں بہار کی نتیش حکومت نے اشتہار پر خرچ کئے تقریباً پانچ ارب روپے

خصوصی رپورٹ : آرٹی آئی کے تحت ملی جانکاری کے مطابق بہار میں رابڑی دیوی حکومت نے سال 2000 سے 2005 کے دوران 23 کروڑ 48 لاکھ روپے اشتہار پر خرچ کئے تھے۔ وہیں نتیش کمار حکومت نے پچھلے پانچ سال میں اشتہار پر 4.98 ارب روپے خرچ کئے ہیں۔

کولکاتہ کے سابق کمشنر راجیو کمار (فوٹو : پی ٹی آئی)

سی بی آئی نے کی کولکاتہ پولیس کے سابق کمشنر سے پوچھ تاچھ کی مانگ، سپریم کورٹ نے کہا-ثبوت دیں

ساردا چٹ فنڈ معاملے میں کولکاتہ پولیس کے سابق کمشنر راجیو کمار سے حراست میں پوچھ تاچھ کی درخواست کرنے والی سی بی آئی سے سپریم کورٹ نے کہا کہ ایجنسی یہ ثابت کرے کہ ان کی درخواست انصاف کے حق میں ہے نہ کہ سیاسی مقصد کے لئے۔

وجے مالیا اور نیرو مودی۔ (فوٹو : پی ٹی آئی / فیس بک)

وجے مالیا، نیرو مودی جیسے 36 بزنس مین ملک چھوڑ‌ کر بھاگ گئے: ای ڈی

ای ڈی نے گزشتہ سوموار کو اگستا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھوٹالہ میں گرفتار مبینہ ڈیفنس ایجنٹ سوشین موہن گپتا کی ضمانت عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کورٹ سے کہا کہ جیسے 36 بزنس مین ملک سے بھاگ گئے، ویسے ہی یہ بھی بھاگ سکتے ہیں۔

(فوٹو: بشکریہ  فیس بک / نیرو مودی)

پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کا کلیدی ملزم نیرو مودی لندن میں گرفتار، ضمانت عرضی خارج

نیرو مودی کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت عرضی خارج ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی شنوائی بھی ملتوی ہوگئی ۔اب چیف مجسٹریٹ کے سامنے 29 مارچ کو اگلی سماعت ہوگی ۔

Main-Bhi-Chowkidar

نریندر مودی کی ’میں بھی چوکیدار‘ مہم محض ریاکاری ہے

مودی کی تشہیر کرنے والے ان کو چوکیدار کہنے والی مہم کا سہارا لے کر ان کی امیج بدلنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ ان کی بد عنوانی مخالف امیج کا پتہ ان کے دفتر اور حکومت کے ذریعے بڑے صنعت کاروں کی مبینہ مجرمانہ بد عنوانی کے معاملوں پر کارروائی نہ کرنے سے لگایا جا سکتا ہے۔

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی (فوٹو : پی ٹی آئی)

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کا ارون جیٹلی پر الزام، کہا-ایک سونے کے بسکٹ کے لیے  نیرو مودی کو جانے دیا

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے کہا ، وزارت خزانہ کی وجہ سے نیرو مودی کی گرفتاری میں دیری ہوئی ہے۔ ایک سونے کے بسکٹ ملنے پر وزارت خزانہ نے نیرو مودی کو اپنے ہاتھوں سے جانے دیا۔

Najeeb-Ahmed-Mother-Protest-PTI

گمشدہ جے این یو طالب علم نجیب کی ماں کا وزیر اعظم سے سوال، اگر آپ چوکیدار ہیں تو میرا بیٹا کہاں ہے

اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے ٹوئٹر پر اپنے نام کے ساتھ چوکیدار لگانے کے بعد 2016 میں لاپتہ ہوئے طالب علم نجیب احمد کی ماں فاطمہ نفیس نے ان سے پوچھا کہ ملک کی اعلیٰ ترین ایجنسیاں کیوں نجیب کو ڈھونڈنے میں ناکام رہیں۔

(فوٹو: بشکریہ  فیس بک / نیرو مودی)

لندن میں نظر آیا مفرور ہیرا کاروباری نیرو مودی، وزارت خارجہ نے کہا-تحویل کی کوشش جاری

برٹن حکومت سے پناہ دینے کی دہائی لگانے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے کئی سوالوں کے جواب میں نیرو مودی نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔کانگریس نے پوچھا وزیر اعظم بتائیں کہ نیرو مودی کس کے تحفظ میں عیش و آرام کی زندگی گزا ررہا ہے۔

ایس آر پی کلوری/فوٹو: پی ٹی آئی

چھتیس گڑھ: ایس آر پی کلوری کا تبادلہ، بنایا گیا ٹرانسپورٹ کمشنر

متنازعہ پولیس افسر آئی جی کلوری کو گزشتہ دنون اکانومک آفینس ونگ(ای او ڈبلیو)اور اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی)کی ذمہ داری دینے پر بھوپیش بگھیل حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ 15 ایم پی نے کلوری کے خلاف جانچ کے لیے سی ایم کو خط لکھا تھا۔

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سے متاثر پردیپ گاین کی بیوی شیکھا گاین اور ان کے بچے۔

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سے برباد ہو چکے لوگوں کی بات کیوں نہیں ہوتی؟

مغربی بنگال میں شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کو لےکر گزشتہ دنوں مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت اور مرکز کی مودی حکومت میں تین دن چلے سیاسی ڈرامے کے درمیان ان لوگوں کا ایک بار بھی ذکر نہیں آیا جن کی زندگیاں اس کی وجہ سے برباد ہو گئیں۔

سپریم کورٹ (فوٹو : دی وائر)

ہرین پانڈیا قتل معاملہ: نئے سرے سے جانچ سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

گجرات میں نریندر مودی حکومت میں وزیر داخلہ رہے ہرین پانڈیا کا 26 مارچ 2003 کو احمد آباد میں لاء گارڈین علاقے میں اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، جب وہ صبح کی سیر کر رہے تھے۔

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

چھتیس گڑھ: غیر قانونی گرفتاری، میڈیا معاملوں کی جانچ کے لیے بنے گی کمیٹی

کانگریس حکومت ان معاملوں کو لے کر ایک کمیشن کی تشکیل کرنے جا رہی ہے۔ اس کمیشن کی جانچ کے نتائج کی بنیاد پر غلط الزامات میں پھنسائے گئے یا گرفتار کیے گئے لوگوں کی رہائی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن کا مقصد چھتیس گڑھ میں صحافیوں کے اظہار رائے کی آزادی کو قوت بخشنا ہوگا۔

نندنی سندر،فوٹو:Special arrangement

چھتیس گڑھ: آدیواسی قتل معاملے میں نندنی سندر اور دیگر ملزمین کو کلین چٹ

نومبر 2016 میں چھتیس گڑھ پولیس نے دہلی یونیورسٹی کی پروفیسر نندنی سندر اور جے این یو کی پروفیسر ارچنا پرساد سمیت 6 لوگوں پر سکما کے ایک آدیواسی کے قتل کا معاملہ درج کیا تھا۔ اب چارج شیٹ میں پولیس نے کہا کہ جانچ میں ملزمین کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔